{"product_id":"anarkali-انارکلی","title":"ANARKALI  انارکلی","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eامتیاز علی تاج معروف ڈراما نگار اور طنز و مزاح نگار تھے۔ بچپن ہی سے ڈرامے سے دلچسپی تھی، یہ ان کا خاندانی ورثہ تھا۔ ابھی تعلیم مکمل بھی نہیں کر پائے تھے کہ ایک ادبی رسالہ ’’کہکشاں‘‘ نکالنا شروع کر دیا۔ اس زمانے میں ڈرامے کے فن نے کوئی خاص ترقی نہیں کی تھی ۔مگر اس کے باوجود عوام میں دلچسپی برقرار تھی۔ مرد عورتوں کا کردار ادا کرتے تھے اور پنڈال سے تالیوں کی آوازیں گونجا کرتی تھیں۔ بائیس برس کی عمر میں امتیاز علی تاج نے ڈراما ’’انار کلی‘‘ لکھا جو آج بھی اُردو ڈراما نگاری کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ بات کی طرز کو دیکھو تو کوئی جادو تھا، سحر بیانی ایسی کہ قاری کے ہوش غائب۔ ڈراما ’’انارکلی‘‘ لکھا تو جیسے طوفان آ گیا۔ ادب میں جو مقبولیت اس ڈرامے کو ملی وہ ایک مثال ہے۔ یہ ڈراما جہانگیر اور انارکلی کے فرضی معاشقے پر مبنی تھا اور یہ محض قیاس نہیں کہ کے- آصف نے مغل اعظم کی بنیاد رکھنے سے قبل اس ڈرامے کو ضرور پڑھا ہو گا ۔ امتیاز علی تاج نے ڈرامے میں ہر کردار کو زندہ جاوید بنا دیا۔ مکالمے ایسے کہ سیدھے دلوں میں اتر جائیں اور تماشا یہ کہ کم عمر میں شہزادے نے مقبولیت کے چاند کو چھو لیا۔ وہ فکر کیا تھی جس نے ڈراما ’’انارکلی‘‘کو لافانی زندگی دی ۔مت سہل ہمیں جانو۔ اس نے غلام ہندوستان سے علامتیں اور استعاروں کے نگینے قبول کیے اور تقدیر و تدبیر کی عظیم داستان ’’انار کلی‘‘ میں یہ نگینے جڑ دیے۔ ڈراما بغیر مکالموں کے نہیں کھیلا جاسکتا .... اور حقیقتاً انسانی قدروں کے ابلاغ کے اس مؤثر ذریعہ سے وہ واقف تھا اور آج کی تاریخ میں اس تاریخ کے ہزاروں شو ہو چکے ہیں۔ یہ ڈراما ہماری زندگی ، معاشرہ اور سیاست کا آئینہ دار ہے۔ برجستہ اور حسین مکالموں نے ڈراما ’’انارکلی‘‘ کو وہ مقبولیت دی کہ آج بھی ڈرامے کا سحر طاری ہے ۔ وہ تخیلاتی سفیر تھا۔ اس کی زندگی عشقِ اُردو کی تفسیر اور وہ اعتمادِ ذات سے نگینے تراشتا تھا ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس کے فروغِ حسن سے جھمکے ہے سب میں نور\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eشمع حرم ہو یا ہو دیا سومنات کا\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eامتیاز علی تاج کے فروغِ حسن سے دیے آج بھی روشن ہیں۔ اُردو ہمیشہ زندہ رہے گی اور دیے کی روشنی میں کبھی کمی نہ آئے گی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمشرف عالم ذوقی\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48460356714681,"sku":"BC SSH","price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/6141b50fc29b81631696143.jpg?v=1785858119","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/anarkali-%d8%a7%d9%86%d8%a7%d8%b1%da%a9%d9%84%db%8c","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}