{"product_id":"animal-farm-urdu-اینمل-فارم","title":"ANIMAL FARM (URDU)  اینمل فارم","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eاس دُنیا کو آج جس چیز کی ضرورت ہے، اس میں سے نصف آرویل میں موجود تھا۔ بقیہ نصف کی تلاش جاری ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(برٹرینڈ رسل، برطانوی فلسفی اور ادیب)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآپ کے ناول کا تاثّر واضح طور پر نفی کا ہے۔ ناول کے خنازیر دوسرے جانوروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ذہین بھی ہیں اس لیے فارم چلانے کے سب سے زیادہ حق دار وہی تو ہوئے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ٹی ایس ایلیٹ، شاعر، نقّاد اور ناشر۔ آرویل کے نام استردادی خط سے اقتباس)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہماری جدید تاریخ کے تاریک والے چہرے پر ایک عظیم طنز کی حیثیت سے ’’اینمل فارم‘‘ کی قدر برقرار ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(میلکم بریڈبری، معروف ناول نگار)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’اینمل فارم‘‘ خود پر ہر قسم کی تنقید سہ کر اسے خداحافظ کہہ چکا۔ یہ آج بھی اتنا ہی مؤثر ہے جتنا ستّر سال پہلے تھا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(رالف سٹیڈمین، برطانوی تصویر گر اور کارٹونسٹ)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eوی ایس پریچٹ اور دیگر نے جب آرویل کو معاصر پمفلٹ نگاروں میں سے سب سے بہتر کہا تھا تو وہ درُست تھے۔ ایک پمفلٹ یقینی طور پر جمالیاتی اہمیت بھی اختیار کر سکتا ہے، خاص طور پر برطانیہ عظمیٰ میں جہاں ملٹن، ڈیفو، سوئفٹ، ڈاکٹر جانسن، ولیم بلیک، شیلے، کارلائل، رسکن اور نیومین جیسے پمفلٹ نگاری کے استاد موجود رہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ہیرلڈ بلوم، معروف امریکی نقّاد)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’اینمل فارم‘‘ ایک اُداس کر دینے والی تمثیل ہے، اور یہ مسٹر آرویل کے عمدہ ہنر کی ایک نشانی ہے کہ یہ تمثیل واقعی اُداس کر دینے والی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(گراہم گرین، معروف برطانوی ناول نگار)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ ناول سٹالن اور اس کی جانب سے روسی انقلاب کو دھوکا دینے پر ایک تباہ کن حملہ ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(سِرل کونولی، معروف برطانوی مصنّف)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآرویل نے اپنے موضوع کو اس سادگی، ذہانت اور بے عیبی کے ساتھ پیش کیا ہے کہ وہ، فرانسیسی طنز نگار، لافونتین کے قریب جا پہنچے ہیں اور انھوں نے نثر ایسی لطیف اور کفایتی لکھی ہے اور یہ نثر ان کے مقصد کے لیے اتنی مناسب ہے کہ اگر اینمل فارم کا موازنہ والٹیئر اور سوئفٹ کے ساتھ بھی کیا جائے تو یہ قابلِ یقین لگتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ایڈمنڈ ولسن، امریکی نقّاد اور دانش ور)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48446129373369,"sku":"BC SSH","price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/637cd454126c91669125204.jpg?v=1785757508","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/animal-farm-urdu-%d8%a7%db%8c%d9%86%d9%85%d9%84-%d9%81%d8%a7%d8%b1%d9%85","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}