{"product_id":"ganj-haye-giran-maya-گنج-ہائے-گراں-مایہ","title":"GANJ HAYE GIRAN MAYA  گنج ہائے گراں مایہ","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003e’’گنج ہائے گراں مایہ‘‘ کے مضامین میں دو بڑے جذبے اُبھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ایک جذبۂ رفاقت ہے اور دوسرا احساسِ عظمت۔ یہ دونوں جذبے ’’گنج ہائے گراں مایہ‘‘ کے بنیادی عناصر ہیں اور رشید احمد کی عظمت کا ثبوت بھی انہی مضامین میں ملتا ہے۔ شاہ سلیمان اشرف اور ایوب پر جو مضامین ہیں اور اسی طرح درجہ بدرجہ جو دیگر مضامین ہیں وہاں بڑی بھرپور حقیقت نگاری کی ہے۔ چھوٹے چھوٹے واقعات سے تصویریں بنائی گئی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(سیّد عبد اللہ)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاُردو ادب کی دنیا میں آج کوئی ایسا نہیں جو یہ کہہ سکے کہ وہ رشید احمد صدیقی کو نہیں جانتا۔ وہ گنتی کے ان چند لوگوں میں سے ہیں جن کو خالص انشا پرداز کہا جا سکتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(مجنوں گورکھپوری)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاچھی نثر وہ ہے جس میں جھول اور رخنہ نہ ہو جو ذہن اور جذبات دونوں کو اپیل کرے ، جس میں الفاظ ہر طور پر اور قطعیت کے ساتھ شیر و شکر ہوں اور سخت گیر نظم و ضبط کے باوجود شخصیت کی تابناکی، رنگ اور حرکت اس میں دہکتے ہوں۔ رشید صاحب کی نثر میں یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(اسلوب احمد انصاری)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eرشید احمد صدیقی کی تحریریں اُردو زبان و ادب کی آبرو ہیں۔ اُن کی کوئی سطحی تحریر یا چلتا ہوا مضمون میری نظر سے نہیں گزرا۔ اُن کا ہر مقالہ بلند پایہ ہوتا، وہ صاحبِ فکر اور صاحبِ طرز ادیب تھے۔ اپنے اندازِ فکر اور اسلوبِ نگارش میں منفرد۔ جو بات کہی سلیقہ کے ساتھ کہی۔ حُسنِ ابلاغ کے فن سے وہ پوری طرح واقف تھے، اسی لیے اُن کی تحریریں دل نشیں ہوتیں ؎\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجو ’پڑھتا‘ ہے اُسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ماہر القادری)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمجھ سے اگر آج پوچھا جائے کہ تمھارے زمانے کے علی گڑھ نے اُردو نثر کو کیا دیا تو میں بے تکلف دو نام لوں گا— رشید احمد صدیقی اور مشتاق احمد یوسفی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(مختار مسعود)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Paperback","offer_id":48506218610873,"sku":"BC SSH","price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/694fc19baef8c1766834587.jpg?v=1785856249","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/ganj-haye-giran-maya-%da%af%d9%86%d8%ac-%db%81%d8%a7%d8%a6%db%92-%da%af%d8%b1%d8%a7%da%ba-%d9%85%d8%a7%db%8c%db%81","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}