{"product_id":"kashmir-kahani-کشمیر-کہانی","title":"KASHMIR KAHANI  کشمیر کہانی","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eیہ طے ہے آپ ’’کشمیر کہانی‘‘ ایک دفعہ پڑھنا شروع کریں گے تو واپس نہیں رکھ پائیں گے۔ اس کتاب میں نیا سنسنی خیز تجربہ کیا گیا ہے۔ آپ خود کو اس زمانے میں پائیں گے جب ہندوستان میں پاور ٹرانسفر ہو رہی ہے۔ لندن سے آخری وائسرائے اپنی خوبصورت بیوی اور سترہ سالہ بیٹی کے ساتھ دلّی ایئرپورٹ پر اتر رہا ہے۔ سب اہم کردار سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں اور آپ خاموش تماشائی کی طرح ان تاریخی کرداروں کو قومی مفادات کی جنگ لڑتے دیکھ رہے ہیں۔ ماؤنٹ بیٹن، گاندھی اور نہرو میں گھرا اکیلا جناح پاکستان کے لیے لڑ رہا ہے۔ نہرو اور لیڈی ماؤنٹ بیٹن کا معاشقہ آپ کی آنکھوں کے سامنے چل رہا ہے۔ ماؤنٹ بیٹن کو پشاور دورے میں قتل کرنے کا منصوبہ بن چکا ہے۔ وہ اس حملے سے بچ بھی گیا تو اُن ایک لاکھ پٹھانوں سے کیسے بچ پائے گا جو وائسرائے کی پشاور میں موجودگی کا سن کر اکٹھے ہوگئے ہیں اور اس دوران ماؤنٹ بیٹن کو سی آئی ڈی سے مخبری ملتی ہے کہ محمد علی جناح کو کراچی میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جناح کو بچانے کے لیے ماؤنٹ بیٹن جناح کے ساتھ اس گاڑی میں بیٹھ جاتا ہے جسے بم سے اڑانے کا پلان ہے۔ ماؤنٹ بیٹن کی حالتِ زار کا اندازہ کریں جسے اپنی سحر انگیز شخصیت پر بڑا غرور تھا۔ وہ کسی بھی بڑے شخص کو اپنے چارم سے متاثر کر سکتا تھا لیکن حیران کن طور پر وہ جناح کو کبھی متاثر نہ کر سکا تھا۔ وہ حیرت زدہ ہی رہا، جناح اس سے متاثر کیوں نہیں ہوا تھا، جب کہ برطانوی بادشاہ، شہزادے یا شاہی خاندان کے افراد ہوں یا اشرافیہ سب اس سے متاثر ہوتے تھے۔ نہرو اور گاندھی جیسے بڑے لوگ بھی ماؤنٹ بیٹن کی سحرانگیز شخصیت کی کشش سے نہ بچ پائے تھے لیکن جناح کس مٹی کا بنا ہوا تھا جس نے ماؤنٹ بیٹن کو عام انسان جیسا ٹریٹ کیا تھا؟ نہرو کے معاشقے ہوں، بیٹی اندرا کی اپنے باپ کی معشوقوں سے لڑائیاں، یا پھر قبائلی پٹھانوں کا خوفناک لشکر جو رات کے اندھیرے میں مظفرآباد سے سری نگر کی طرف چل پڑا ہے اور کشمیر کا خوفزدہ راجہ اپنے قابل بھروسہ افسر کو ابھی ابھی یہ حکم دے کر سویا ہوا ہے کہ اگر وہ پٹھانوں کو اس کے محل کی طرف آتا دیکھے تو اسے سوتے ہی میں گولی مار دے۔ (رؤف کلاسرا)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48458559324345,"sku":"BC SSH","price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/67505c3c347a01733319740.jpg?v=1785842650","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/kashmir-kahani-%da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c%d8%b1-%da%a9%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}