{"product_id":"khaak-e-pareshanخاک-پریشاں","title":"KHAAK-E-PARESHAN خاک پریشاں","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eفی زمانہ ادب، ادیب اور قارئین تینوں ہی ایک پر آشوب دور سے گزر رہے ہیں۔ ایسے میں حامد عتیق کی معیاری اور خیال افروز شاعری بلاشبہ تمازت کے موسم میں کسی ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے کم نہیں ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(امجد اسلام امجد )\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر صاحب کی پابند اور آزاد نعیم طویل نظمیں ان کے اندرون اور بیرون کے ہم آمیز ہونے کی کیفیت کا پتا دیتی ہیں۔ ’’کبھی خود سے محبت کر سکے تو‘‘ اور ’’میری جنت‘‘ اُردو کی اہم اور توانا نظمیں ہیں۔ اگرچہ شاعری کو شاعر کی سوانح کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے مگر شاعر کے وجودی مسائل تو منعکس ہو کے رہتے ہیں۔ سو ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں ؎\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہمیں لگتا ہے حرفِ کُن کی دنیا\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاصولِ نارسائی پر بنی ہے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eایک اور کمال کا شعر ہے ؎\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ کس کی آنکھ سپنے میں کھلی ہے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکہ منظر رنگ سے یکسر تہی ہے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eبے شمار اچھے شعر اور نظموں کے ٹکڑے یہاں منتقل کیے جا سکتے ہیں، مگر بہتر یہی ہے کہ قارئین سب پڑھیں اور حظ اٹھائیں۔ مجھے یقین ہے کہ جہاں انھیں تسکین حاصل ہو گی وہیں ان کے دل و دماغ میں تازہ سوالات جنم لیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر صاحب نے کچھ تراجم اور ماخوذات بھی مجموعے میں شامل کیے ہیں۔ ان میں حافظ شیرازی، خلیل جبران اور نزار قبانی، یہ تینوں میرے مرشد و محبوب ہیں۔ اس نسبت سے ڈاکٹر صاحب پیر بھائی بھی ہو گئے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(حارث خلیق)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48426301980857,"sku":"BC SSH","price":1050.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/693ff843434cb1765800003.jpg?v=1785617428","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/khaak-e-pareshan%d8%ae%d8%a7%da%a9-%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b4%d8%a7%da%ba","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}