{"product_id":"khoobsurat-zehan-خوبصورت-ذہن","title":"KHOOBSURAT ZEHAN  خوبصورت ذہن","description":"\u003cdiv class=\"row bg-white\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12\" itemprop=\"mainEntity\" itemscope=\"\" itemtype=\"http:\/\/schema.org\/Book\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12\"\u003e\n\u003cdiv class=\"row bb-dark\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 details\"\u003e\n\u003cp class=\"text-dark text-justify\" dir=\"auto\"\u003eKhoobsurat Zehan\u003cbr\u003eAn authorised Urdu translation of\u003cbr\u003e“How to Have A Beautiful Mind”\u003cbr\u003eby Edward De Bono\u003cbr\u003eTans. by Laiba Khan\u003cbr\u003eJhelum: Book Corner. 2020\u003cbr\u003e296p.\u003cbr\u003e1. Mind Sciences - Self Help\u003cbr\u003eISBN: 978-969-662-268-0\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eہم اپنے جسم کو مزید پُرکشش بنانے کے لیے لباس، کاسمیٹکس، غذا اور ورزش…\u003cbr\u003eحتیٰ کہ سرجری پر بھی اپنی دولت کا اچھا خاصا حصہ صَرف کر دیتے ہیں۔ تاہم ایک\u003cbr\u003eخوبصورت ذہن ایسی انمول دولت ہے جسے ہم بہت کم خاطر میں لاتے ہیں مگر یہ ہر خاص و عام\u003cbr\u003eکی شخصیت میں چار چاند لگاتی ہے، جب کہ خوبصورت ذہن کو اپنے حصول کے لیے نہ تو کسی رقم\u003cbr\u003eکی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ جسمانی طور پر خوبصورت ترین\u003cbr\u003eشخص بھی خوبصورت ذہن کے بغیر اپنی ساری دلکشی کھو دیتا ہے۔ آپ خواہ کتنی ہی\u003cbr\u003eچونکا دینے والی شخصیت کے مالک ہوں، لیکن اگر آپ کا ذہن یکسانیت کا\u003cbr\u003eشکار ہے تو اس بات کی امید نہیں کی جا سکتی کہ آپ کسی بھی\u003cbr\u003eصورتِ حال میں دوسروں کو متاثر کر پائیں گے۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eخوبصورت ذہن کے حصول کے لیے اعلیٰ آئی کیو (IQ)، علم کے ذخیرے یا عظیم\u003cbr\u003eشخصیت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کی ضرورت تو صرف تخلیقی صلاحیت، تخیل اور ہمدردی ہے…\u003cbr\u003eیہ تمام ایسی تکنیکیں ہیں جنھیں عام آدمی بھی سیکھ سکتا ہے۔ ایڈورڈ ڈِی بونو پوری دُنیا میں لوگوں\u003cbr\u003eکے سوچنے کے انداز کو تبدیل کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ اس کتاب میں وہ آپ کو واضح اور\u003cbr\u003eعملی زبان میں لوگوں کو آسان گفتگو سے متاثر کرنے کے طریقے سکھاتے ہیں۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eکیا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے؟\u003cbr\u003eاگر ایسا ہے تو ڈِی بونو کے مشورے پر عمل کریں: جب تک آپ اسے آزمائیں گے نہیں\u003cbr\u003eآپ کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ آپ کی زندگی میں کتنا بڑا انقلاب لا سکتا ہے!!\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eکچھ مترجم کے بارے میں:\u003cbr\u003eلائبہ خان شعبۂ تعلیم میں بحیثیت استاد اور ٹرینر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگریزی ادب کے علاوہ ایم ایڈ اور لسانیات میں ڈپلومہ کر رکھا ہے۔ وہ نہ صرف ملکی و غیر ملکی تحریروں کی پُرشوق قاری ہیں بلکہ خود بھی لکھنے کے فن سے شغف رکھتی ہیں۔ اگرچہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے پیش نظر وہ بہت کم لکھتی ہیں لیکن ان کی تحریریں مختلف سوشل میڈیا یا فورمز بشمول ’’ممتاز مفتی آن لائن فورم‘‘ اور معروف ماہنامہ ’’اُردو ڈائجسٹ‘‘ میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ وہ سیلف ہیلپ لٹریچر کی بہت بڑی مدّاح ہیں۔ ترجمہ نگاری میں انھوں نے ترجیحاً سہل اسلوب اختیار کیا ہے اور پوری کوشش کی ہے کہ اصل متن کا حسن قائم رہے تاکہ قاری اور مصنف دونوں کا حق ادا کیا جاسکے۔\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"row bg-white mt-4 pt-0 pb-3 clear\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 clear pt-0\"\u003e\n\u003cdiv class=\"row bg-white\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 text-center\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48450268201145,"sku":"BC SSH","price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/5ed7bb740bd0d1591196532.jpg?v=1785786925","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/khoobsurat-zehan-%d8%ae%d9%88%d8%a8%d8%b5%d9%88%d8%b1%d8%aa-%d8%b0%db%81%d9%86","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}