{"product_id":"la-yahya-aik-khud-navisht-لایحیی-ایک-خودنوشت","title":"LA YAHYA : AIK KHUD-NAVISHT  لایحیی ۔ ایک خودنوشت","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eراشد شاز کی خود نوشت — لايحییٰ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ محض ایک کتاب نہیں ....\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ اس شخص کی وصیت ہے جسے ابھی دفنایا نہیں گیا۔ ’’لايحییٰ‘‘ ایک کیفیت ہے جسے ہم روز جیتے ہیں، مگر نام نہیں دے پاتے۔ یہ کتاب معروف معنوں میں نہ سوانح ہے اور نہ ہی کوئی تاریخی دستاویز۔ یہ دراصل ایک شکستہ امت کا آئینہ ہے اور اس کے ہر زخم پر پہلا حرفِ مرہم بھی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eشاید یہ وہی کتاب ہے جس کی آپ کو ایک طویل عرصے سے تلاش تھی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e---\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eراشد شاز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکز فروغِ تعلیم و ثقافت مسلمانانِ ہند میں پروفیسر اور نئی دہلی میں واقع ایک غیرمنفعتی ادارہ پیس انڈیا انٹرنیشنل کے سربراہ ہیں۔ مختلف اقوام و ملل کے مابین افہام و تفہیم کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے عالمی ادارہ ایسیسکو نے انہیں اپنا سفیر بھی متعین کر رکھا ہے۔ ایک عرصے سے ان کی کتابوں کے ترجمے بلادِ عرب و عجم، اور رُوم میں شائع ہوتے رہے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eبچاس سے زائد چھوٹی بڑی کتابوں کے مصنف، ادراک جیسے بصیرت افروز فکری منصوبے کے معمار، اور ایک ایسے سوال گر اُستاد، جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نصاب نہیں، مزاحمت پڑھاتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eملّی پارلیمنٹ کی بِنا ہو، یا فیوچر اسلام کی جستجو — شاز نے ہمیشہ سوچ کے موروثی بتوں کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ وہ ہر اُس خامشی سے لڑتے ہیں جو اُمت کی گردن پر خوش نما زنجیر کی طرح ڈال دی گئی ہو۔ ان کی اصل پہچان وہ تحریریں ہیں جو پڑھنے والے کو بے چین کر دیتی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eراشد شاز سادہ بات نہیں کرتے — وہ آپ سے ایسے سوال پوچھتے ہیں جن کو جواب دینے کے لیے آپ کو اپنے اندر کا بُت توڑنا پڑتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48485022826681,"sku":"BC SSH","price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/688216e2781e21753356002.jpg?v=1786051754","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/la-yahya-aik-khud-navisht-%d9%84%d8%a7%db%8c%d8%ad%db%8c%db%8c-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%ae%d9%88%d8%af%d9%86%d9%88%d8%b4%d8%aa","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}