{"product_id":"mera-zamana-meri-kahani-2nd-edition-میرا-زمانہ-میری-کہانی","title":"MERA ZAMANA MERI KAHANI (2ND EDITION)  میرا زمانہ میری کہانی","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eکارِ ثواب....\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہے تو عجیب سی بات مگر میں یوں ہی سوچتا ہوں کہ اکثر لوگ اپنے اپنے کام کرتے ہیں مگر بعض لوگوں سے قدرت کام لیتی ہے۔ یہی نہیں، کام کے لیے وقت اور مقام بھی قدرت ہی طے کرتی ہے۔ ماہ پارہ کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ بقول عارف وقار قدرت نے ماہ پارہ کو ’’خبرخواں‘‘ بنایا اور انھیں یہ کام سونپتے ہوئے مقام پاکستان چُنا اور وقت ایسا چُنا جب سیاست کی ہانڈی میں زور کا اُبال آیا ہوا تھا۔ ایسے حالات میں اگر کوئی شخص ایسی جگہ بیٹھا ہو جہاں تاریخ کے ورق اس کی نگاہوں کے سامنے لکھے جا رہے ہوں اور وہ شخص خاموشی سے دیکھا کرے اور اپنی یادداشتوں کو کاغذ پر نہ اُتارے تو تاریخ نویسی کی دُنیا میں وہ ظالم قرار پائے۔ ماہ پارہ نے اپنا دامن صاف بچا لیا۔ پاکستان میں ابلاغِ عامہ سے طویل وابستگی اور مُلک کے حالات کے مشاہدے کا انھیں جو موقع ملا، اس کے بکھرے ہوئے ٹکڑے سمیٹ کر اپنی یادوں کو یک جا کر دیا، بڑا کام کیا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں اکثر کہا کرتا ہوں کہ قدرت جن لوگوں کو کچھ کر گزرنے کا مو قع دیتی ہے وہ اپنی یادداشت سینے سے لگائے لگائے گزر جاتے ہیں، آنے والے زمانوں کے لیے کچھ نہیں چھوڑتے۔ ماہ پارہ نے جنھیں ہم عرصۂ دراز تک دُور سے دیکھا ہی کیے، حیرت انگیز طور پر ہمیں وہ سارے نظارے دکھا دیے جنھیں وہ قریب سے دیکھ چکی ہیں۔ یہ سب کسی نیکی سے کم نہیں اور اگر ہر نیکی کا ثواب بھی ہوتا ہے تو ماہ پارہ کو اس معاملے میں مالامال ہونا مبارک ہو۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eرضا علی عابدی\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eلندن\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48484872847545,"sku":"BC SSH","price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/66864ad2d515f1720077010.jpg?v=1786051040","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/mera-zamana-meri-kahani-2nd-edition-%d9%85%db%8c%d8%b1%d8%a7-%d8%b2%d9%85%d8%a7%d9%86%db%81-%d9%85%db%8c%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}