{"product_id":"nagahani-ta-nagahani-ناگہانی-تا-ناگہانی","title":"NAGAHANI TA NAGAHANI  ناگہانی تا ناگہانی","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eطاہرہ کاظمی اپنے کٹیلے کالموں کے لیے مشہور ہیں جن میں معاشرے میں مردوں کی بالادستی اور عورتوں کی فرومائیگی کو اس نشترانہ مہارت سے بیان کیا گیا ہے کہ بہت سے پڑھنے والوں کو آگ لگ جاتی ہے۔ سماج میں مردوں اور عورتوں کے درمیان جو، کبھی خفیہ کبھی برملا، رزم آرائی جاری رہتی ہے اسے وہ اپنے بےباک قلم سے چاک کرتی رہتی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eان کا فکشن ان بنیادی موضوعات سے دور تو نہیں ہٹتا لیکن اُس میں کالموں سے زیادہ پائیداری ہے۔ ’’ناگہانی تا ناگہانی‘‘ نامی ناولٹ میں، جسے اُردو میں لکھے ہوئے اچھے ناولٹوں میں شمار کیا جاسکتا ہے، کووڈ کے دنوں میں ایک امریکی ایئرپورٹ پر برپا اضطراب، جھنجلاہٹ، بےبسی اور انسانی فطرت میں رچی بسی ہوس کا جس طرح احاطہ کیا گیا ہے، وہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ جو افسانے مجموعے میں شامل ہیں وہ بھی متاثر کرتے ہیں۔ ان میں جاری و ساری طیش، ہمدردی، محرومی اور حیرت دل کو کہیں نہ کہیں چھو لیتی ہے۔ یہ فکشن متاثر کن ہے، بشرطے کہ اسے پڑھتے وقت ظن کو اپنے اوپر غالب نہ آنے دیا جائے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(محمد سلیم الرحمٰن)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48458606903481,"sku":"BC SSH","price":1200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/693d3de159d1a1765621217.jpg?v=1785844568","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/nagahani-ta-nagahani-%d9%86%d8%a7%da%af%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%aa%d8%a7-%d9%86%d8%a7%da%af%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}