{"product_id":"naulakhi-kothi-11th-edition-نولکھی-کوٹھی-گیارہواں-ایڈیشن","title":"NAULAKHI KOTHI (11TH EDITION)  نولکھی کوٹھی (گیارہواں ایڈیشن)","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eعلی اکبر ناطق کی تحریر پڑھتے ہوئے آپ انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں۔ جب آپ اس علاقے کو اپنے ندی نالوں، پیڑ پودوں، پھلوں، پھولوں، جانوروں، مکانوں اور حویلیوں، برتن بھانڈوں، سبزی ترکاریوں اور فصلوں، غلوں اور دالوں، آبادی کے مختلف حصوں، اس کے سماج کی تہہ داریوں، اس کے طبقاتی پیچ و خم اور جوڑنے والی ڈوریوں، افراد اور ان کے عمل سے نکلتا دیکھتے ہیں، جبکہ اس پر رومانیت کی چھوٹ بھی نہ پڑی ہو۔ یہ تحریر سوشل ریئلزم یعنی حقیقت نگاری کا ایک ایسا نادر و نایاب نمونہ ہے جسے ادب میں حالیہ مقبول اور کارآمد ٹیکنیک میجک ریئلزم کی ضرورت نہیں پڑی۔ حقیقت خود میجک میں تبدیل ہو گئی ہے جس سے بڑے بڑے سینئر ادیب سبق لے سکتے ہیں۔ ’’نولکھی کوٹھی‘‘ کے بیانیے کی زبان ایک خاص انداز کی ہے جو متن کے اندر سے خودبخود پھوٹتی معلوم ہوتی ہے۔ پنجابی الفاظ اور پنجابی دیہی طریقۂ اظہار سے مملو، رواں دواں اور انٹیمیٹ۔ لیکن انگریز کرداروں کی عکاسی میں اور ان کی بات چیت دوہرانے میں یہ زبان اور طریقۂ اظہار ناکام رہتا ہے اور غیرحقیقی لگنے لگتا ہے۔ یہ اس ناول کی واحد کمزوری ہے کہ انگریز کردار انگریز نہیں لگتے۔ میرا خیال ہے کہ کتاب کے انگریزی ترجمے میں یہ خامی تو خود بخود غائب ہو جائے گی۔ تو مبارک باد علی اکبر ناطق کو، جو ایک شاندار ادیب ہے۔ قابلِ احترام، قابلِ محبت اور قابلِ رشک!! جس کی وجہ سے اسے ہمارے ان گھڑ ماحول میں کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ لیکن اسے علم ہونا چاہیے کہ حسد میں برائیاں کرنا بھی ایک تحسین ہے جو سَر کے بل کھڑی ہوتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(فہمیدہ ریاض)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعلی اکبر ناطق جدید اُردو ادب کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ ان کا پہلا ناول ’’نولکھی کوٹھی‘‘ ایک دل آویز رزمیہ داستان ہے، پنجاب کے ماضی اور حال کی ایک شوخ و شنگ سیر، اور ہمارے نوآبادیاتی آقاؤں پر ایک شاعرانہ سوالیہ نشان۔ مجھے یہ خوش نصیبی حاصل ہے کہ ناطق کا گاؤں اوکاڑہ میں میرے گاؤں سے محض چند میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ ان صفحات سے ہماری جَوتی ہوئی زمین کی خوشبو آتی ہے اور ہمارے مشترک لہو کی سرخی جھلکتی ہے۔ میں کسی زبان میں ایسا کوئی ادیب نہیں جانتا جو قلم سے ایسی سحر انگیزی رقم کرے اور پھر انہی ہاتھوں سے سرخ اینٹوں کی دلکش عمارتیں بھی استوار کر دے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(محمد حنیف)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(انگریزی ایڈیشن سے)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48437238333625,"sku":"BC SSH","price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/699ecbd2245b01772014546.jpg?v=1785692143","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/naulakhi-kothi-11th-edition-%d9%86%d9%88%d9%84%da%a9%da%be%db%8c-%da%a9%d9%88%d9%b9%da%be%db%8c-%da%af%db%8c%d8%a7%d8%b1%db%81%d9%88%d8%a7%da%ba-%d8%a7%db%8c%da%88%db%8c%d8%b4%d9%86","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}