{"product_id":"pur-asar-logon-ki-chay-aadaat-پر-اثر-لوگوں-کی-چھ-عادات","title":"PUR ASAR LOGON KI CHAY AADAAT  پر اثر لوگوں کی چھ عادات","description":"\u003cdiv class=\"row bg-white\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12\" itemprop=\"mainEntity\" itemscope=\"\" itemtype=\"http:\/\/schema.org\/Book\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12\"\u003e\n\u003cdiv class=\"row bb-dark\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 details\"\u003e\n\u003cp class=\"text-dark text-justify\" dir=\"auto\"\u003ePur Asar Logon Ki Chay Aadaat\u003cbr\u003eAn authorised Urdu translation of “The Six Value Medals”\u003cbr\u003eby Edward De Bono\u003cbr\u003eTans. by Muhammad Hamid Rana\u003cbr\u003eJhelum: Book Corner. 2020\u003cbr\u003e224p.\u003cbr\u003e1. Character Building - Self Help\u003cbr\u003eISBN: 978-969-662-266-6\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eایڈورڈ ڈِی بونو 19 مئی 1933ء کو مالٹا میں پیدا ہوئے۔ وہ ہمارے عہد کے مقبول ترین مصنّفین میں سے ایک ہیں۔ طب کے ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ PHD اور MD ہیں۔ وہ ماہرِنفسیات، فلسفی، موجد اور مفکر کے طور پر معروف ہیں۔ وہ ذہن کو سوچنے کی تربیت دینے میں خاص شہرت رکھتے ہیں۔ دُنیا بھر میں انہیں لیکچرز کے لیے بلایا جاتا ہے۔ ذہنِ انسانی کی مفکرانہ اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ڈاکٹر ڈی بونو نے عملی اور سادہ طریقے دریافت کیے ہیں۔ ان کی کتابیں دُنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں (Best Sellers) میں شامل ہیں۔ بونو کو سب سے زیادہ مقبولیت ان کی کتاب \"Six Thinking Hats\" سے ملی جس کا ترجمہ ’’سوچ کے نرالے ڈھنگ‘‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ اپنی اس کتاب \"The Six Value Medals\"میں انہوں نے ایسا طریقہ دیا ہے جس سے ہم اشیا اور مظاہر کی تمام اقدار (Values) سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے اُردو قالب میں منتقل کرتے ہوئے اس کتاب کا نام ’’پُراثر لوگوں کی سات عادات‘‘ رکھا گیا ہے اور ان چھ تمغوں (Six Medals)کو آسان پیرائے میں سمجھایا ہے کہ کامیاب اور پُراثر لوگ کیسے چیزوں کو ان کی حقیقی قدر و قیمت کے مطابق اہمیت دیتے ہیں۔ ڈاکٹر ڈی بونو کا خیال ہے کہ سوچنے کا عمل ایک مہارت کے طور پر سیکھا اور سکھایا جا سکتا ہے۔ وہ اس خیال کے بھی حامی ہیں کہ ’’سوچ کے ڈھنگ‘‘ بطورِمضمون سکولوں میں پڑھایا جائے۔ سوچنے کی سرگرمی کو منظم و منضبط کر کے سائنسی خطوط پر استوار کرنے میں ڈاکٹر ڈی بونو کا کام اساسی نوعیت کا ہے۔ انہیں اس اہم کام کی وجہ سے دُنیابھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈی بونو نومبر 2003ء میں دو روزہ دورے پر پاکستان بھی آ چکے ہیں۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eپیش لفظ\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eزندگی میں ہمارا واسطہ کئی طرح کی اشیا سے پڑتا ہے۔ اِسی طرح کوئی فیصلہ کرتے وقت کئی اقسام کے مختلف نکات ہمارے سامنے ہوتے ہیں۔ اِن اشیا یا نکات کی قدر و قیمت (Value) ایک جیسی یا ایک جتنی نہیں ہوتی۔ پھر یہ قدر و قیمت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم یا زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ عام طور پر ہم اشیا اور نکات کو تو پیشِ نظر رکھ لیتے ہیں لیکن ہر شے یا نکتے کی الگ الگ قدر (Value) کو مدِّنظر نہیں رکھ پاتے۔ اسی لیے ڈاکٹر ایڈورڈ ڈی بونو نے اپنی کتاب \"The Six Value Medals\"میں ایسا طریقہ دیا ہے جس سے ہم اشیا اور مظاہر کی تمام اقدار (Values) سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔\u003cbr\u003eایک مثال پر غور کریں !\u003cbr\u003eایک بےروزگار نوجوان شخص کو کسی دُور دراز شہر میں نوکری ملتی ہے۔ اُسے یہ نوکری طویل انتظار کے بعد ملی ہے۔ ظاہر ہے اس نوجوان کے لیے نوکری کی قدر (Value) بہت زیادہ ہے، لہٰذا غالب امکان ہے کہ وہ گھر چھوڑ کر دُور دراز کے شہر میں جاکر نوکری جائن کر لے گا۔ دوسری طرف ایک ادھیڑ عمر شخص ہے جس کے بچے جوان ہو رہے ہیں، اُس کا گھر میں رہنا خاندان کے لیے مفید ہے۔ وہ اپنے شہر میں رہ کر نوکری کرنا پسند کرے گا تاکہ شام کو بچوں اور بیوی کے پاس گھر آ سکے۔ ظاہر ہے اس کے نزدیک گھر میں رہنے کی ویلیو، نوکری سے بڑھ کر ہے۔ اب اگر یہی شخص گھر کے اخراجات پورے نہ کر پا رہا ہو تو وہ دُور دراز بھی نوکری کرنے کو تیار ہو جائے گا۔ اس صورت میں گھر کے اخراجات کے لیے کمانا، بچوں کے پاس رہنے سے زیادہ قدر کا حامل ہو گا۔ اس صورت میں اس کی Value Judgement مختلف ہوگی۔ دراصل ہر شخص مختلف قدروں (Values) کو اپنے حساب سے دیکھتا ہے۔\u003cbr\u003eایک اور مثال دیکھیں!\u003cbr\u003eکسی ہائوسنگ سوسائٹی میں اگر ایک بہت بڑا دیدہ زیب فوارہ نصب کر دیا جائے اور ایک جھیل بنادی جائے تو ان چیزوں کے اضافے سے پوری کالونی کی Value بڑھ جائے گی۔ مکینوں کو تفریح کے شاندار مواقع ملیں گے، ساتھ ہی ساتھ کالونی کے مکانوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ اس عمل کو اصطلاح میں Value Addition کہتے ہیں۔\u003cbr\u003eایڈورڈ ڈی بونو نے ہمیں مختلف اشیا، مظاہر، فیصلوں اور منصوبوں کے اقداری جائزے سے آگاہ کیا ہے تاکہ ہم مختلف طرح کے فوائد اور اہمیتوں سے آگاہ ہوکر چیزوں کی صحیح قدروقیمت (Value) جان سکیں۔ کئی بار ہم کسی ایک پہلو کو ضرورت سے زیادہ قدروقیمت دے بیٹھتے ہیں، حالاںکہ وہ پہلو اہم ہونے کے باوجود اتنی زیادہ قدر و قیمت کا اہل نہیں ہوتا۔ اس ’’غلط بخشی‘‘ سے ہمیں نقصان بھی ہو سکتا ہے۔\u003cbr\u003eایڈورڈ ڈی بونو نے مختلف اقسام کی اقدار (Values) کے لیے الگ الگ میٹریل (Material) سے بنے میڈلز (Medals) کی علامتیں استعمال کی ہیں۔ اس سے اقداری پیمانے سمجھنے سے بہت مدد ملتی ہے۔ مثلاً سونے کا تمغا (Gold Medal) اعلیٰ انسانی قدروں کے لیے اور چاندی کا تمغا تنظیمی و ادارہ جاتی امور میں روپے پیسے سے متعلق ہے۔ ظاہر ہے آمدن اور منافع کے بغیر بھی ادارے اور زندگی نہیں چلتی۔ دیگر میڈلز (تمغے) بھی اسی طرح دوسری اقدار کی علامتیں ہیں۔\u003cbr\u003eمیں نے اِس کتاب پر نظر ثانی کی ہے۔ بعض جگہوں پر ترجمے کو سہل، رواں اور واضح کرنے کی خاطر تبدیلیاں بھی کیں۔ میں نے اس کتاب کو بےحد مفید پایا۔ دراصل ترجمے کا کام بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ کام ایک تہذیب کی علمی ترقی دوسری تہذیب تک پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔ اُردو کے قارئین کا بھی حق ہے دوسرے ملکوں کی جدید علمی و سماجی ترقی سے فائدہ اٹھائیں۔\u003cbr\u003eاسی لیے اُردو قالب میں منتقل کرتے ہوئے اس کتاب کا نام ’’پُراثر لوگوں کی سات عادات‘‘ رکھا گیا ہے اور ان چھ تمغوں (Six Medals)کو آسان پیرائے میں سمجھایا ہے کہ کامیاب اور پُراثر لوگ کیسے چیزوں کو ان کی حقیقی قدر و قیمت کے مطابق اہمیت دیتے ہیں۔\u003cbr\u003eڈاکٹر ایڈورڈ ڈی بونو نے ذہنی استعداد بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ تنظیمی صلاحیتوں میں اضافے اور فیصلہ سازی کو آسان کرنے میں خاطر خواہ کام کیا ہے۔ ترجمہ نگار محمدحامدرانا نے یہ ترجمہ خوبی اور مہارت سے کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ قارئین اس کتاب سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور اپنے کاروباری، سماجی، ذاتی منصوبوں میں اقدار کی اہمیت کے مطابق فیصلے کر سکتے ہیں۔ میں نے خود بھی ڈی بونو کی ایک کتاب \"Six Thinking Hats\"کا اُردو ترجمہ ’’سوچ کے نرالے ڈھنگ‘‘ کے عنوان پر کیا ہے جسے ’’بک کارنر‘‘ نے بہت خوبصورتی سے شائع کیا ہے۔ اس بنا پر بلاخوفِ تردید یہ کہہ سکتا ہوں کہ ڈی بونو کا کام اساسی نوعیت کا ہے اور اس سے دُنیا بھر میں فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔\u003cbr\u003eزیرِ نظر کتاب میں مصنّف نے جابجا مفید مثالیں دیں تاکہ بات سمجھ میں آسکے۔ میں قارئین سے التماس کرتا ہوں کہ کتاب کو غور سے پڑھیں اور اپنی زندگیوں میں اقداری جائزے (Value Assessment) کو شامل کریں۔ اس سے ہر چیز اپنی درُست افادیت کے ساتھ ہمارے سامنے آئے گی۔ میں کتاب کے مترجم برادرم محمد حامد رانا کے ساتھ ساتھ ادارہ بک کارنر کی بھی تحسین کرتا ہوں کہ انھوں نے یہ علمی کام سر انجام دیا۔\u003cbr\u003eادارہ بک کارنر (جہلم) کے امر شاہد اور گگن شاہد علمی خزانوں کی طباعت و اشاعت کا ایک خاص سلیقہ رکھتے ہیں۔ دوسری زبانوں کی مفید اور اہم علمی و ادبی کتابوں کا اُردو ترجمہ شائع کرنے میں بھی اس ادارے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ اس طرح علم و ادب کے متوالوں کے لیے معیاری اور خوش نما کتابوں کی اشاعت ہوتی رہے۔ بک کارنر، امر شاہد، گگن شاہد اور محمد حامد رانا کے لیے حرفِ تحسین پیش کرتا ہوں۔\u003cbr\u003e\u003cbr\u003eمیجر (ر) شہزاد نیر\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"row bg-white mt-4 pt-0 pb-3 clear\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 clear pt-0\"\u003e\n\u003cdiv class=\"row bg-white\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 text-center\" style=\"text-align: left;\"\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48450258272441,"sku":"BC SSH","price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/5ed7bcc70ed731591196871.jpg?v=1785786784","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/pur-asar-logon-ki-chay-aadaat-%d9%be%d8%b1-%d8%a7%d8%ab%d8%b1-%d9%84%d9%88%da%af%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%da%86%da%be-%d8%b9%d8%a7%d8%af%d8%a7%d8%aa","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}