{"product_id":"saat-janam-سات-جنم","title":"SAAT JANAM  سات جنم","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003e’’سات جنم‘‘ نے مجھے تو خاصا متاثر کیا ہے۔ میں ہمیشہ سے اس یقین سے بندھا ہوا ہوں کہ جادوئی حقیقت نگاری کا منبع دراصل ہمارے قصّے کہانیاں اور داستانیں ہیں۔ یہ طرزِ نگارش ہم نے کہیں سے مستعار نہیں لیا۔ نغمی صاحب نے واقعی جادو بھری حقیقت نگاری کو نہایت اعلیٰ سطح پر برتا ہے۔ خاص طور پر ببول کے درخت کے حوالے سے... میں انھیں ناول نگاروں کے قبیلے میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمستنصر حسین تارڑ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیرے لیے یہ ناول ایک ایسی دستاویز ہے جس کی تکنیک انوکھی بھی ہے اور تاریخی اور تہذیبی سطح پر کروٹیں بھی بدلتی ہے۔ اس ناول میں اظہار کے جتنے حربے، جتنے اسالیب اور جتنے پیمانے ہو سکتے ہیں وہ شفقت نغمی نے برتے ہیں... میں اگر اس کے رگ و ریشے میں آپ کو لے جاؤں تو ہماری سیاسی، سماجی، ثقافتی، تاریخی اور تہذیبی زندگی کے فیبرک ایسے بکھر جائیں گے جیسے دھنیا روئی دھنتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاصغر ندیم سید\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ طلسمِ ہوش ربا یا قاتل قسم کی بھول بھلیاں جن میں داخل ہونے والوں کو واپسی کا رستہ بھی مل سکے گا یا نہیں۔ اس کتاب کو پڑھنا صحرا میں رستہ بھولنے کے برابر ہے۔ اس حیرت کدہ قسم کی کتاب کے مرکزی کردار کی انگلی پکڑ کر آپ اس زمین اور زمانے تک پہنچ سکتے ہیں جہاں جنم لینے والے ماؤں سے شکوہ کرتے ہیں کہ انھیں کن زمانوں میں، کن زمینوں پر پیدا کیا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eحسن نثار\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں بلا خوفِ تردید کہہ سکتا ہوں کہ شفقت نغمی کا ’’سات جنم‘‘ ایک بالکل مختلف ناول ہے۔ مختلف اور انوکھا... بیانیے کو ایک خاص سطح پر برتا گیا ہے۔ جی، اُس سطح پر جہاں ایک جادو سا ہو جاتا ہے؛ حقیقت خواب میں اور خواب حقیقت میں بدل جاتے ہیں۔ تاریخ، تہذیب، مذہب، سیاست، ہجرت، انسانی رویے سب کچھ کہانی کے اندر تحلیل ہو کر بھیدوں بھری زندگی کو نئے رخوں سے کھولنے لگتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمحمد حمید شاہد\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48484494049465,"sku":"BC SSH","price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/65ffd426719f41711264806.jpg?v=1786043421","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/saat-janam-%d8%b3%d8%a7%d8%aa-%d8%ac%d9%86%d9%85","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}