{"product_id":"safeer-e-laila-kulyat-shayari-2nd-edition-سفیر-لیلٰی-کلیات-شاعری-دوسرا-ایڈیشن","title":"SAFEER-E-LAILA - KULYAT SHAYARI (2ND EDITION)  سفیر لیلٰی - کلیات شاعری - (دوسرا ایڈیشن)","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eعلی اکبر ناطق کے بارے میں اب یہ حکم لگانا مشکل ہو گیا ہے کہ جدید شعر میں ان کی اگلی منزل آگے کہاں تک جائے گی کہ ہر بار وہ پہلے سے زیادہ چونکاتے ہیں۔ اُن کے پہلے کلام میں تازگی اور میرا جی کی سی قوت اور داخلیت تھی۔ روایت اور تاریخ کا شعور بھی حیرت زدہ کرنے والا تھا۔ اب کے کلام میں لہجہ جدید نظم کے کلاسک شعرا سے بالکل الگ بھی ہے، نیا بھی ہے اور جوش درد سے بھی بھرا ہوا ہے اور صرف اور صرف اُن کا اپنا ہے، اس سے پہلے ایسی روایت موجود نہیں ہے۔ محبت کی باتیں بہت ہیں لیکن اُن میں زیاں اور ضرر کا احساس بھی زیادہ ہے۔ لہجہ پیغمبرانہ ہے۔ نظم کا بہائو اور آہنگ کی روانی ایسی ہے کہ حیرت پر حیرت ہوتی ہے، خاص کر جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اس وقت ان کے کلام پر پنجابی کا اثر عام سے زیادہ ہے۔ اس کے باوجود یہ پیوند بہت ہی اچھے لگتے ہیں۔ اس مجموعے کی نظمیں ہماری جدید شاعری کے لیے ایک مطلق نئی چنوتی لے کر آئی ہیں۔ اللہ کرے مرحلۂ شوق نہ ہو طے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eشمس الرحمٰن فاروقی\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eالٰہ آباد\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعلی اکبر ناطق کی لگ بھگ ہر نظم سننے کے بعد جب بھی یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ شاید اِس نے اپنے اظہار کی معراج حاصل کر لی ہے اور اِس سے آگے بڑھنا نا ممکن ہو گا ،وہ اگلی ہی نظم میں ایک نیا راستہ اختیارکر کے نئے سفر پر گامزن ہو جاتا ہے ۔ اِس کی مثال کے لیے ’’یاقوت کے ورق‘‘ میں شامل سفیرِ لیلیٰ دیکھیے جو اپنی اُٹھان کے لحاظ سے زمانۂ قبل از اسلام کے سبع معلقات کی یاد دلاتی ہے اور اِس کے بعد زیرِ نظر مجموعے میں دیسی رنگ ڈھنگ کی نظمیں دیکھیں۔ یقین کرنا مشکل ہو گا کہ یہ ایک ہی شاعر کی تخلیقات ہیں۔ نثر کے برعکس اِ س کی شاعری میں مابعد الطبیعاتی پہلو بہت نمایاں ہے۔ ناطق کی نظم کا بیج مٹی میں ضرور ہوتا ہے لیکن نظم اُوپر اور اُوپر اُٹھتے اُٹھتے جاودانی آسمان کی وسعتوں سے ہم آہنگ ہو کر آفاقی اسطورہ بن جاتی ہے جسے آپ غیرفانی اساطیر کے پہلو میں دیکھ سکتے ہیں۔ مجھے ایک اعزاز رہا ہے کہ میں پچھلے دس برس سے علی اکبر ناطق کی تقریباً ہر نئی نظم کا اوّلین سامع رہا ہوں، اِس کے باوجود کم ہی ایسا ہوا ہے کہ اُس کی نئی کاوش سنتے وقت دل میں یہ سوال پیدا نہ ہو کہ اِس شخص کی تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی تھاہ ہے بھی کہ نہیں ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eزیف سید\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاسلام آباد\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیرؔ نے اکیسویں صدی میں جس ہرے بھرے اور شفاف قالب میں ٹھکانہ کیا ہے، اسے آپ ہم علی اکبر ناطق کے نام سے پہچانتے ہیں۔ ناطق کے شعر کا حال صبا ایسا لطیف اور آبشار جیسا نظیف ہو چلا ہے.... بس وہی عالم ہے ، میرؔ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eلیتی ہے ہوا رنگ سراپا سے تمھارے\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمعلوم نہیں ہوتے ہو گلزار میں صاحب\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eآنے والا وقت اس کے شعری ہفت پہلوؤں سے کن کن اقلیموں کی سیر کرے گا، ہم میں سے اکثر کو اس کا کچھ کچھ ادراک ہو چلا ہے، البتہ معاصرانہ انا جگہ جگہ آڑے آتی ہے۔ میں تو اس پاک دل سفیرِ لیلیٰ کے ہمراہ اُردو نظم و غزل کے طویل سفر پر روانہ ہو چکا ہوں کہ آنے والے کئی زمانے ناطق کے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eناطق نے صدیوں کے رواں مگر امتدادِ زمانہ سے کم سواد ہو جانے والے خون کو شِیرِ شیریں میں بدلنے کا کسالہ کیسے کھینچا، یہ چند حروف اس کی شاعری کے اُسی سفر کی قدم پیمائی کرتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eترے نگر کی راہ میں تھی ایک جھیل ایک چاند\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمَیں جھیل میں اُتر گیا، مَیں چاند میں سما گیا\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہی مرا مکان تھا اور اِس جگہ نشست تھی\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہاں تُو ایک دن رُکا اور ایک دن چلا گیا\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eارسلان احمد راٹھور\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eلاہور\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48437216051385,"sku":"BC SSH","price":1700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/6994902b85a391771343915.jpg?v=1785691940","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/products\/safeer-e-laila-kulyat-shayari-2nd-edition-%d8%b3%d9%81%db%8c%d8%b1-%d9%84%db%8c%d9%84%d9%b0%db%8c-%da%a9%d9%84%db%8c%d8%a7%d8%aa-%d8%b4%d8%a7%d8%b9%d8%b1%db%8c-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%d8%a7-%d8%a7%db%8c%da%88%db%8c%d8%b4%d9%86","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}