{"product_id":"aik-qatal-jo-na-ho-saka-ایک-قتل-جو-نہ-ہو-سکا","title":"AIK QATAL JO NA HO SAKA  ایک قتل جو نہ ہو سکا","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003e’’یہ میری زندگی کی پہلی کتاب تھی جو میں نے ایک رات میں مکمل کی۔ ‘‘\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eشعیب سڈل (ڈی جی انٹیلیجنس بیورو)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعجب کتاب ہے۔ ایک جہانِ حیرت میں آپ گُم ہو جاتے ہیں اور آخری پیرا پڑھ چکتے ہیں تو حیرت باقی رہتی ہے۔ یقین آتا ہے کہ حقیقت افسانےسے بہت زیادہ دلچسپ ہوتی ہے۔ چھ ماہ قبل جب اس نے داستان سنائی کہ وہ اسے ایک ناول میں ڈھالے گا تو میں نے سوچا کہ اسے روکنے کی کوشش کروں۔ آخر سات سو خفیہ دستاویزات کو کہانی میں وہ کیسے پرو سکے گا۔ کتاب چھپ کر آئی تو دو راتوں میں پڑھ ڈالی۔ یہ ایک چھوٹی سی خبر سے جنم لینے والی داستان ہے، جس کی روشنی میں آپ اس سماج کے خدوخال دیکھتے ہیں، آئے دن جو ایک نئے بحران سے دو چار ہوتا ہے۔ ستمبر2009ء کو ایک معروف اخبار نویس نے خبر دی کہ صدر زرداری، گورنر سلمان تاثیر اور وزیرِ قانون بابر اعوان نے پنجاب کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کو قتل کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لاہور کے گورنر ہائوس میں سیل قائم ہے اور بارہ بدنام مجرموں سے ان کا رابطہ ہے۔ طوفان اٹھا۔ انکشاف یہ تھا کہ 27اگست کو جسٹس خواجہ شریف اندرونِ لاہور اپنے آبائی گھر پہ میلاد شریف میں قتل کر ڈالے جائیں گے۔ رؤف کلاسرا کی اس کتاب ’’ایک قتل جوہو نہ سکا‘‘ میں اور بھی انکشافات ہیں۔ مثلاً اندرونِ لاہور کا قبضہ مافیا، کرائے کے قاتل، اغوا برائے تاوان اور ان جرائم پیشہ گروہوں کی تفصیل بھی۔ جس انہماک اور سلیقہ مندی سے رؤف کلاسرا نے یہ کتاب لکھی ہے، وہ ناقابلِ یقین ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہارون الرشید\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eایک ایسا سنسنی خیز پلاٹ سامنے آتا ہے جو شہرۂ آفاق ناولسٹوں جیسے جیفری آرچر کی تھرلر کہانیوں کو بھی پیچھے چھوڑ جائے۔ اس کہانی میںآپ کو ماریو پزو کے عظیم ناول ’’گاڈ فادر‘‘ پر مبنی فلم کی آمیزش بھی نظر آئے گی کہ کیسے پولیس والے قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر پیسے بناتے ہیں۔ سیاست دانوں، جرائم پیشہ افراد اور انتظامیہ میں کس طرح کا گٹھ جوڑ ہے۔ اس میں جیمز بانڈ کی پھرتیوں سے لے کر ایجنسیوں کی Mr. Bean جیسی نالائقیاں بھی نظر آئیں گی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعامر متین\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48458558636217,"sku":"BC SSH","price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/6278ea785f96f1652091512.jpg?v=1785842449","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/aik-qatal-jo-na-ho-saka-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d9%82%d8%aa%d9%84-%d8%ac%d9%88-%d9%86%db%81-%db%81%d9%88-%d8%b3%da%a9%d8%a7","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}