{"product_id":"aik-sawaal-ایک-سوال","title":"AIK SAWAAL  ایک سوال","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eپورے گیارہ سال کی نہیں تھی جب ماں فوت ہوئی، ماں کی زندگی کا آخری دن چھوٹی سے چھوٹی تفصیل کے ساتھ میری یاد میں محفوظ ہے۔ ’’ایک سوال‘‘ ناول میں ناول کا ہیرو جگدیپ مر رہی ماں کے بستر کے پاس جس طرح کھڑا ہے، اسی طرح میں اپنی مر رہی ماں کے بستر کے پاس کھڑی تھی اور میں نے جگدیپ کی مانند دل اور ذہن کی یکسوئی کے ساتھ خدا سے کہا تھا، ’’میری ماں کو نہ مارنا‘‘ اور مجھے بھی اس کی طرح یقین ہوگیا تھا کہ اب میری ماں نہیں مرے گی کیونکہ خدا بچوں کا کہا نہیں ٹالتا… لیکن ماں مر گئی تھی اور میرا بھی جگدیپ کی طرح خدا پر سے اعتقاد اٹھ گیا تھا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاور جس طرح جگدیپ اس ناول میں ماں کے ہاتھ کی پکی ہوئی اور ایک طاق پر رکھی ہوئی دو سُوکھی روٹیوں کو اپنے پاس سنبھال کر رکھ لیتا ہے، ان روٹیوں کو تھوڑا تھوڑا کرکے کئی دن کھاؤں گا، اسی طرح میں نے ان سُوکھی روٹیوں کو پیس کر ایک شیشی میں ڈال لیا تھا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e۱۵ مئی ۱۹۷۳ء کو جب دہلی یونیورسٹی نے آنریری ’ڈی لٹ‘ کی ڈگری عطا کی تو گھر آنے پر دیویندر نے اپنی جیب میں کچھ چھپا کر کہا، ’’دیدی! آج کوئی من آئی کرنے کو جی چاہتا ہے، ناراض نہ ہونا۔‘‘ مَیں جواب میں ہنس پڑی تھی، ’’ارے! تیری من آئی جو بھی ہو گی اچھی ہوگی۔‘‘ اور دیویندر نے جیب سے ایک ریشمی رومال، مصری اور اکیس روپے نکال کر کہا، ’’دیدی!آپ کا کوئی باپ یا بھائی ہوتا، کوئی شگن کرتا، یہ شگن ان کی طرف سے۔‘‘ آنکھیں بھر بھر آئیں اور یاد کیا ’’ایک سوال‘‘ ناول میں جب ناول کا ہیرو اپنے باپ کی موت کے بعد اپنی بھرپور جوان سوتیلی ماں کی اپنے ہاتھ سے اس کی من چاہی شادی کر لیتا اور وہ پُر شباب لڑکی تھالی میں روٹی پروس کر کہتی، آؤ ماں بیٹا مل کر کھائیں، تو وہ روٹی کا پہلا لقمہ توڑتے ہوئے کہتا ہے، ’’پہلے یہ بتاؤ کہ تم میری ماں لگتی ہو یا بہن لگتی ہو یا میری بیٹی لگتی ہو؟‘‘ تب ناول کا یہ حصہ لکھتے ہوئے دیویندر میرے سامنے نہیں تھا لیکن چودہ سال بعد جب دیویندر نے وہ رومال اور وہ مصری اور وہ روپے میری جھولی میں ڈالے تو میرے دل میں آیا، بول بعینہ وہی تھا، ’’ارے! پہلے یہ بتا، ’’تُو میرا باپ لگتا ہے یا میرا بھائی کہ میرا بیٹا…؟؟\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eامرتا پریتم\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eنئی دہلی\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48473822429369,"sku":"BC SSH","price":450.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/6a67814f739881785168207.jpg?v=1785950542","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/aik-sawaal-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}