{"product_id":"anna-karenina-classical-illustrated-edition-اینا-کریننا-کلاسیکل-مصور-ایڈیشن-copy","title":"HAJI MURAD  حاجی مراد","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003e’’حاجی مُراد‘‘ ٹالسٹائی کا آخری ناول ہے۔ انقلابِ رُوس سے پہلے کےوسطی ایشیا کے علاقے کاکیشیا میں ٹالسٹائی نے اپنی زندگی کے کچھ ایام بسر کیے تھے۔ اس علاقے میں صدیوں سے بسنے والے مسلمانوں، ان کی تاریخ، رسم و رواج اور تمدّن سے ٹالسٹائی بےحد متاثر ہوا۔ وسطی ایشیا کا یہ علاقہ رُوس کے بڑے ادیبوں کے لیے ہمیشہ دلچسپی کا باعث رہا ہے۔ پشکن نے بھی اس علاقے کے مسلمان لیجنڈری ہیرو پر ایک ناول ’’کپتان کی بیٹی‘‘ لکھا تھا۔ ٹالسٹائی نے ’’حاجی مُراد‘‘ کو چُنا۔ حاجی مراد کا کردار انسان کی عظمتوں، خامیوں اور نازک جذبات کا جیتا جاگتا مجسمہ بن کر ٹالسٹائی کے تخلیق کیے ہوئے کرداروں میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ حاجی مُراد حریت پسند ہے، وہ انا کا شکار ہے.... وہ انا جو اسے امام شامل سے علیحدہ ہونے پر مجبور کر دیتی ہے، وہ اپنے بیوی بچوں کے لیے تڑپتا ہے، ان کی زندگی کے لیے وہ سفید رُوسیوں کے بادشاہ ’’زارِ رُوس‘‘ سے بھی مفاہمت کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے.... لیکن اپنی مذہبی جذباتیت، عقیدے کی سچائی اور رُوس دشمنی، جو آزادی کی علامت ہے، سے دستبردار نہ ہو سکا۔ یہ اس کردار کی وہ پیچیدگی ہے جس نے ٹالسٹائی جیسے عظیم ناول نگار کو متاثر کیا تھا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eسیّد قاسم محمود\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e----\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں آپ کو صرف یہ بتانے کےلیے لکھ رہا ہوں کہ مجھے آپ کا ہم عصر ہونے پر کس قدر خوشی محسوس ہوتی ہے....\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاور ایک آخری پُرخلوص درخواست ہے: میرے دوست! لکھنے کی طرف لوٹ آؤ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eبسترِ مرگ سے ایوان ترگینف کا خط، ٹالسٹائی کے نام\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ شخص فن کا دیوتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eفیودور دستوئیفسکی - رُوسی ادیب\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں نے ’’حاجی مراد‘‘ پڑھا تواندازہ ہوا کہ یہ وہ شخص ہے جس سے ہمیں سیکھنا چاہیے۔ جب دوبارہ پڑھا تو میں دنگ رہ گیا.... میں نہیں سمجھتا کہ مجھ میں اتنی اہلیت ، اتنی طاقت، یا اتنی خواہش ہے کہ میں اتنی جزئیات نگاری کر سکوں جیسی ٹالسٹائی نے کی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں ٹالسٹائی کا پیروکار ہوں مگر میں اس جیسا کبھی نہیں لکھ سکتا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاسحاق بابِیل - رُوسی ادیب و نقاد\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’حاجی مراد‘‘ میرے لیے ادبِ عالیہ کو پرکھنے کی کسوٹی ہے۔ یہ دُنیا کی بہترین کہانی ہے.... یا یوں کہہ لیجیے کہ\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاب تک میں نے جتنی کہانیاں پڑھی ہیں ان میں سب سے اعلیٰ کہانی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہیرلڈ بلُوم - امریکی نقاد\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eٹالسٹائی اپنے کرداروں میں دیوتاؤںکی طرح رُوح پھونک دیتا ہے۔ ’’حاجی مراد‘‘ بھی اس سےمستثنیٰ نہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجارج سٹائنر - امریکی نقاد\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’حاجی مراد‘‘ ٹالسٹائی کی آخری،سب سے نکھری ہوئی کہانیوں میں سے ایک ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجان بیلی - برطانوی نقاد\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48439470325945,"sku":"BC SSH","price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/60f6d67e76a0c1626789502.jpg?v=1785707529","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/anna-karenina-classical-illustrated-edition-%d8%a7%db%8c%d9%86%d8%a7-%da%a9%d8%b1%db%8c%d9%86%d9%86%d8%a7-%da%a9%d9%84%d8%a7%d8%b3%db%8c%da%a9%d9%84-%d9%85%d8%b5%d9%88%d8%b1-%d8%a7%db%8c%da%88%db%8c%d8%b4%d9%86-copy","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}