{"product_id":"baar-e-khatir-بار-خاطر","title":"BAAR E KHATIR  بار خاطر","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eشوکت تھانوی اُردو کے ایسے منفرد مزاح نگار ہیں جن کا ایک ایک فقرہ اپنی جگہ دِل نشین اور خوبصورت ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شوکت تھانوی سب کا محبوب مصنف ہے۔(محمد طفیل)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e۔۔۔۔۔۔۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمحمد طفیل صاحب جن کا کوئی تخلص نہیں ہے میرے ہم عصروں میں گزر رہے ہیں ان کی خاطر مجھے بےحد عزیز ہے اور میں خود ان کے لیے ’’بارِ خاطر‘‘ کی حیثیت بھی رکھتا ہوں اور ’’یارِشاطر‘‘ کی بھی۔ چناں چہ یہ مجموعہ جو کچھ بھی ہے ان ہی کی ایک فرمائش کی تعمیل ہے۔ ’’غبار خاطر‘‘ دیکھ کر میں نے ازرہِ شامتِ اعمال چند خطوط ان کے رسالہ نقوش کے لیے لکھے تھے، معلوم نہیں وہ کون سی گھڑی تھی جب یہ خطوط لکھے گئے تھے کہ اس جرم کی سزا مجھ کو اور خود طفیل صاحب کو مدتوں بھگتنا پڑی۔ ان کا اصرار کہ میں اسی قسم کے خطوط کا ایک مجموعہ تیار کروں اور میرا اس فرمائش سے فرار۔ مگر آخر اس فرمائش نے فہمائش کی صورت اختیار کر لی اور یہ مجموعہ ہم دونوں کے لیے صحیح معنوں میں بارِخاطر ثابت ہونے لگا۔ آخر خدا خدا کر کے ان مکاتیب کی تحریر کے کام سے فارغ ہو رہا ہوں۔ مجھے صرف یہ عرض کرنا ہے کہ میں نے یہ خطوط ’’غبارِخاطر‘‘ والے مکاتیب کی طرح قلم برداشتہ تو نہیں البتہ دل برداشتہ ضرور لکھے ہیں، اس کے باوجود اگر ان خطوط میں کسی کو کوئی خوبی نظر آجائے تو اس کو میری کرامت نہ سمجھا جائے بلکہ مولانا آزاد کا فیض سمجھا جائے جن کے مکاتیب کی یہ ’’ریڑھ ماری گئی ہے۔‘‘ پیروڈی کا ترجمہ ’’ریڑھ مارنا‘‘ سیّد محمد جعفری سے مجھ تک پہنچا ہے اور وہ راوی ہیں کہ یہ ترجمہ ماجد صاحب کا ہے بہرحال جس کا بھی ہو خوب ہے اور اس مجموعہ کے لیے تو خوب تر!\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eشوکت تھانوی\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48486889980089,"sku":"BC SSH","price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/6a6783640ebb71785168740.jpg?v=1786056834","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/baar-e-khatir-%d8%a8%d8%a7%d8%b1-%d8%ae%d8%a7%d8%b7%d8%b1","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}