{"product_id":"dadar-pul-ke-bache-دادر-پل-کے-بچے","title":"DADAR PUL KE BACHE  دادر پل کے بچے","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eکرشن چندر کی فن پر دسترس اور عصری زندگی کی سُوجھ بُوجھ ایسی پکّی اور سچّی ہے کہ ان کی زُود نویسی کے باوجود کہیں کہیں جلوہ دِکھا جاتی ہے۔ ’’دادر پُل کے بچّے‘‘ اسی قسم کے ناولوں میں ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر محمد احسن\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکرشن چندر نے اس ناول میں بھگوان کو ایک ایسے متجسّس صاحبِ فہم و ذکا کے استعارے کے طور پر استعمال کیا ہے جو بمبئی کی زندگی کے شب و روز کا جائزہ لینے کے لیے نکلتا ہے اور چشمِ حیرت سے معاشرے کے رِستے ہوئے ناسوروں پر گہری نگاہ ڈالتا ہوا گزر جاتا ہے۔ یہ بمبئی کی زندگی کے وہ گھناؤنے اور تاریک پہلو ہیں جو بظاہر نظر سے ڈھکے چھپے رہتے ہیں لیکن اس کی جبیں پر بدنما داغ ہیں اور جنھیں دیکھ کر ایک حسّاس شخص کو معاشرے کے بوسیدہ اور فرسودہ ہونے کا احساس جھنجوڑ کر رکھ دیتا ہے۔ اس تصنیف میں کرشن چندر نے خدا اور جنت و جہنم کے تصوّر کی بڑی بے باکی اور شدّت سے شکست و ریخت کی ہے۔ یہ عمل اُن کے اشتراکی نظریات کے عین مطابق ہے۔ یہ ناول کرشن چندر کی ایک قابلِ قدر تخلیق ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجگدِیش چندر وَدھاون\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48473431900345,"sku":"BC SSH","price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/6450c76661b0d1683015526.jpg?v=1785947752","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/dadar-pul-ke-bache-%d8%af%d8%a7%d8%af%d8%b1-%d9%be%d9%84-%da%a9%db%92-%d8%a8%da%86%db%92","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}