{"product_id":"deputy-nazeer-ahmed-ki-kahani-kuch-un-ki-kuch-meri-zabani-ڈپٹی-نذیر-احمد-کی-کہانی-کچھ-ان-کی-کچھ-میری-زبانی","title":"DEPUTY NAZEER AHMED KI KAHANI: KUCH UN KI KUCH MERI ZABANI  ڈپٹی نذیر احمد کی کہانی: کچھ ان کی کچھ میری زبانی","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eDeputy Nazir Ahmad Ki Kahani:\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eKuch Un Ki Kuch Meri Zabani\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eby Mirza Farhatullah Baig\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eJhelum: Book Corner. 2020\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e168p.\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e1. Biography - Urdu Literature\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eISBN: 978-969-662-257-4\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکون ہے جو ’’نذیر احمد کی کہانی، کچھ اُن کی کچھ میری زبانی‘‘ کو پڑھ کر مرزا فرحت اللہ بیگ کی ظرافت، ذہانت، اُن کے طرزِ ادا، اُن کی بے تکلفی اور آزادہ روی، محبت و خلوص سے متاثر ہوکر اُن کی داد نہ دے گا؟ مولانا نذیر احمد کے حالات پر بہت سے مضامین لکھے گئے مگر کہیں اُن کی زندگی اور سیرت، اخلاق و عادات، اُن کے اوقات و مشاغل اور پرائیویٹ لائف کا وہ نقشہ نظر نہیں آتا جو اِس کہانی میں ہے۔ اِس سچی بائیوگرافی سے گراں بہا فائدے آئندہ نسلوں کو پہنچ سکتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eبابائے اردو مولوی عبدالحق\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہمارے یہاں کئی مزاح نگار ایسے ہیں (جیسے شوکت تھانوی، عظیم بیگ چغتائی وغیرہ) جن کے متعلق مختلف لوگوں نے الگ الگ انداز سے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ فلاں مزاح نگار الفاظ سے مزاح پیدا کرتا ہے اور فلاں واقعات کی ترتیب سے اُسے ابھارتا ہے۔ مرزا فرحت اللّٰہ بیگ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اُن کے یہاں یہ دوئی مٹ گئی ہے۔ بیان کا اُسلوب اور واقعات کی ترتیب، یہ اُن کے یہاں یک جان نظر آتے ہیں۔ اُن کی عبارت پڑھ کر یہ احساس پیدا ہی نہیں ہوتا کہ کس مقام پر لفظوں کا کھیل ہے اور کہاں واقعات کے انوکھے پن نے مزاح کی تشکیل کی ہے، اور یہ بڑا کمال ہے اور اِس میں اُن کے شریک کم سے کم لوگ نکلیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eرشید حسن خاں\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e’’ڈاکٹر نذیر احمد کی کہانی- کچھ اُن کی کچھ میری زبانی‘‘ کا شمار اردو کے اعلیٰ ترین خاکوں ہی میں نہیں اردو کی بہترین تحریروں میں بھی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے چالیس پینتالیس سال سے یہ خاکہ یا اِس کے اقتباسات سکولوں اور کالجوں کے مختلف نصابات میں شامل ہوتے آ رہے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر خلیق انجم\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48460160336057,"sku":"BC SSH","price":350.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/5ed7bded9d7dd1591197165_1.jpg?v=1785855090","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/deputy-nazeer-ahmed-ki-kahani-kuch-un-ki-kuch-meri-zabani-%da%88%d9%be%d9%b9%db%8c-%d9%86%d8%b0%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af-%da%a9%db%8c-%da%a9%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%a9%da%86%da%be-%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%da%a9%da%86%da%be-%d9%85%db%8c%d8%b1%db%8c-%d8%b2%d8%a8%d8%a7%d9%86%db%8c","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}