{"product_id":"dhanak-ka-aathvan-rang-premium-quality-دھنک-کا-آٹھواں-رنگ","title":"DHANAK KA AATHVAN RANG (PREMIUM QUALITY)  دھنک کا آٹھواں رنگ","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eمیرے لیے یہ بات انتہائی باعثِ مسرت ہے کہ میری بیٹی (لینہ حاشر) کے مضامین کا مجموعہ ’’دھنک کا آٹھواں رنگ‘‘ کے نام سےشائع ہو رہا ہے۔ لینہ کے قلم کو بڑی دردمندی عطا ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اُسے ایک دلِ حسّاس سے نوازا ہے۔ محروم، مجبور اور مظلوم انسانوں کے لیے وہ ایک سُلگتی ہوئی ہمدردی ہے۔ اُس کی تحریروں میں افسردگی بھی ہے اور شگفتگی بھی.... نوحۂ غم بھی، نغمۂ شادی بھی۔ لیکن افسردگی کا پلّہ بھاری ہے۔ شگفتگی بھی بیشتر شدید طنز کا پیرایہ لیے ہوئے ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eان مضامین کے دامن میں انسانی سفّاکی، بے حِسی اور بربریت سے لبریز ایسی سچّی کہانیاں بھی ہیں جو رُلا رُلا دیتی ہیں۔ وطن کی سیاسی اور سماجی اَبتری پر بھی وہ خون کے آنسو روتی ہے.... لینہ حاشر ساری انسانیت کی محبّت سے سرشار ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیری خدمت کا تو اُسے ہر دم خیال رہتا ہے۔ مجھ سے وہ اتنی محبّت رکھتی ہے جس کا اندازہ لگانا بھی میرے لیے دُشوار ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمیں اس کتاب کی اشاعت پر لینہ بیٹی کو اس دُعا کے ساتھ دِلی مبارک دیتا ہوں کہ .... اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!!\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eانور مسعود\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48457697689785,"sku":"BC SSH","price":2000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/63aae56e648271672144238.jpg?v=1785837080","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/dhanak-ka-aathvan-rang-premium-quality-%d8%af%da%be%d9%86%da%a9-%da%a9%d8%a7-%d8%a2%d9%b9%da%be%d9%88%d8%a7%da%ba-%d8%b1%d9%86%da%af","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}