{"product_id":"ghalib-a-novel-غالب-ناول","title":"GHALIB - A NOVEL  غالب ۔ ناول","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eاللہ بھلا کرے شکیل عادل زادہ صاحب کا جن کی معرفت قاضی عبدالستار کی کہانیاں ’’سب رنگ‘‘ میں پڑھنا شروع کیں اور پھر یاد پڑتا ہے ہر دفعہ ’’سب رنگ‘‘ کے شمارے میں قارئین بٹھل کے لاڈلے بابر زمان کو بازی گر میں تلاش کرنے کی کوشش کرتے جبکہ میری کوشش ہوتی کہ فہرست میں دیکھوں قاضی عبدالستار اور ابوالفضل صدیقی کی کہانیاں شامل ہیں یا نہیں۔ ان دونوں بڑے ادیبوں کی زبان وبیان اور کہانی پر جو گرفت ہے وہ آپ کو اور کہیں نہیں ملتی۔ میرے بک کارنر سے تعارف کی وجہ ہی قاضی عبدالستار تھے، جب فیس بک پر بک کارنر جہلم کو ان کی کتابوں کا آرڈر کیا تھا۔ یہ شاید 2012ء کی بات ہے اور کتابیں اسی وقت منگوا لی تھیں۔ اب قاضی عبدالستار کا غالب پر ناول دیکھا تو لگا اس سے بہتر کیا لکھا جائے گا۔ قاضی عبدالستار کا جادو یہاں بھی سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ قاضی عبدالستار نے ہر کہانی میں قلم اور قارئین کے ساتھ انصاف کیا ہے.... یا یوں کہیں، غالب کے ساتھ انصاف تین لوگوں نے ہی کیا ہے ۔قاضی عبدالستار نے ناول لکھ کر کیا ہے تو گلزارؔ نے غالب پر فلم\/سیزن بنا کر اور نصیرالدین شاہ نے غالب کا کردار ادا کر کے.... غالب بھی ان سب کو دُعائیں دیتے ہوں گے۔ ویسے سوچتا ہوں غالب کو اجڑی دلّی میں اگر بک کارنر جہلم جیسا کوئی پبلشر یا گلزار جیسا فلم میکر، قاضی عبدالستار جیسا ان پر لکھنے والا ادیب اور نصیرالدین شاہ جیسا اداکار دستیاب ہو جاتا تو یقین کریں شاید انہیں انگریزسرکار کو اپنی پنشن کے لیے سینکڑوں خطوط نہ لکھنے پڑتے، نہ قانونی جنگ لڑنا پڑتی اور نہ ہی قرض خوروں کی وجہ سے گھر میں چھپ کر رہنا پڑتا اور نہ ہی کسمپرسی کی حالت میں اس دُنیا سے یہ اُداس گیت گاتے رُخصت ہوتے....\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہوئے مر کے ہم جو رُسوا ہوئے کیوں نہ غرق دریا\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eنہ کبھی جنازہ اُٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eپھر سوچتا ہوں اگر یہ سب لوگ غالب کو اس وقت دلّی میں میسّر ہوتے تو پھر ہمیں آج لیجنڈ غالب کہاں ملتا....!\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eرؤف کلاسرا\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48475175977145,"sku":"BC SSH","price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/603788df8f4e81614252255.jpg?v=1785962044","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/ghalib-a-novel-%d8%ba%d8%a7%d9%84%d8%a8-%d9%86%d8%a7%d9%88%d9%84","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}