{"product_id":"godfather-a-new-edition-گاڈ-فادر","title":"GODFATHER - A NEW EDITION  گاڈ فادر","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eہوسکتا ہے آپ کو یہ بات مبالغہ لگے لیکن یہ سچ ہے ماریو پوزو کے ناول ’دی گاڈ فادر‘ کو میں نے کم از کم چھے دفعہ پڑھا ہوگا اور ہر دفعہ اپنے اندر وہی سنسنی محسوس کی جب برسوں پہلے پہلی دفعہ یہ ناول مجھے نعیم بھائی نے پڑھنے کے لیے دیا تھا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجب آپ کسی بھی ناول کا ترجمہ کرتے ہیں تو یقین کریں آپ اس کے مصنف سے زیادہ محنت کرتے ہیں۔ اس کے ایک ایک لفظ کو پڑھتے، سمجھتے ا ور اپنے لفظوں میں ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eایک دفعہ ترجمہ کر کے آپ پھر اسے دوبارہ صاف کر کے لکھتے ہیں۔ پھر آپ اس کی ایڈیٹنگ کرتے ہیں اور آخر پر اس کا فائنل پروف پڑھتے ہیں کہ کوئی غلطی تو نہیں رہ گئی اور غلطیاں پھر بھی رہ جاتی ہیں۔ اب بھی اس ناول کا نیا ایڈیشن جو بک کارنر جہلم کے بھائی گگن شاہد اور امر شاہد چھاپ رہے ہیں، اس کا فائنل پروف پڑھا تو محسوس ہوا کہ ترجمہ مزید بہتر کیا جاسکتا تھا۔ ان برسوں میں آپ اپنی غلطیاں خود پکڑنے کے قابل ہو جائیں تو سمجھ لیں ابھی آپ کی گروتھ کا سلسلہ رُکا نہیں ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس ناول کو اب بھی پڑھتے ہوئے میں اسی کیفیت سے گزرا ہوں جو برسوں پہلے ہوئی تھی۔ کئی مقامات پر پورے بدن میں وہ سنسنی اور تجسّس اور ہر لمحے ایک نیا ٹرن۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ ناول ان چند ناولوں میں سے ایک ہے جو آپ کے سوچنے کے انداز کو بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ کم از کم مجھے ایسے ہی محسوس ہوا۔ میں نے ہر بار اس ناول سے نئی باتیں سیکھیں۔ اس بارہ سالہ اٹالین لڑکے ویٹو کارلیون کے کردار کو سمجھنے کی کوشش کی جسے ایک رات مافیا کے لوگ قتل کرنے آئے تاکہ وہ بڑا ہو کر باپ کے قتل کا بدلہ نہ لے سکے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس طرح جب مائیکل باپ کی جگہ ڈان بنتا ہے تو پھر نیویارک کی پانچ مافیا فیملیز ہی نہیں ہم سب اس سے ڈر جاتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس ناول کی سب سے بڑی خوبی انسانی نفسیات پر گفتگو ہے۔ کہیں پڑھا تھا عمر بڑھنے کے ساتھ کچھ لوگ ذہین ہوتے چلے جاتے ہیں اور کچھ صرف بوڑھے ہوتے ہیں۔ گاڈ فادر کا یہ کردار آپ کو بتاتا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ کیسے آپ نے ذہانت بھری گفتگو کرنی ہے یا کیسے دُشمنوں کو اپنے جال میں پھنسانا ہے اور انتقام لینے میں جلدی بھی نہیں کرنی چاہیے۔ بلکہ انتقام اس وقت لیا جائے جب آپ کا دُشمن آپ کی شکل تک بھول چکا ہو اور حملہ اچانک ہونا چاہیے۔ مافیا کی دُنیا میں دو ہی باتیں اہم ہیں۔ ایک اٹلی کے صدیوں پُرانے خاموشی کے کوڈ Omerta کی کسی صورت خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے اور دوسرا دُشمن کو کبھی معاف نہ کریں اور سرپرائز دے کر مارنا چاہیے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ ناول انسانی ذہانت کا ایک کمال ہے۔ یہ ایک ذہین لیکن بے رحم ڈان کی کہانی ہے جس نے اس بے رحم دُنیا میں جینے کا فن ڈھونڈ لیا تھا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاب تک اس ناول کے کئی ایڈیشن چھپے ہیں اور پڑھے گئے ہیں لیکن جتنی محنت اور محبّت سے اس ایڈیشن کو ’’بک کارنر‘‘ کے بھائیوں کی جوڑی گگن شاہد اور امر شاہد چھاپ رہے ہیں اس نے دل خوش کر دیا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eبس ایک دُکھ ہے کہ میرے اپنے گاڈ فادر نعیم کلاسرا آج زندہ نہیں ہیں۔ مجھے اپنی ہر خوشی کا کوئی بھی موقع ان کے بغیر اچھا نہیں لگتا۔ وہ ہوتے تو آج گاڈ فادر کے اس خوبصورت ایڈیشن کے چھپنے کی بات ہی کچھ اور ہوتی۔ سلیم بھائی نے جس طرح ہم سب کو بچپن سے اخبارات اور رسائل کی دُنیا سے آشنا کرایا اس پر میں آج بھی دل سے ان کا شکر گزار ہوں۔ میرے بچپن کو خوبصورت بنانے اور بے پناہ یادوں سے بھر دینے میں اماں، بابا کے بعد سلیم بھائی، یوسف بھائی، ہارون، خضر اور اجی بہن کا بڑا ہاتھ ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاور یقیناً میری یہ چھوٹی سی دُنیا فریال ، احمد رؤف اور مہد رؤف کے بغیر ادھوری رہتی۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eرؤف کلاسرا\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48445780525241,"sku":"BC SSH","price":1300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/6385f4f6016ec1669723382.jpg?v=1785755491","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/godfather-a-new-edition-%da%af%d8%a7%da%88-%d9%81%d8%a7%d8%af%d8%b1","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}