{"product_id":"himalaya-se-buland-sazish-ہمالیہ-سے-بلند-سازش","title":"HIMALAYA SE BULAND SAZISH  ہمالیہ سے بلند سازش","description":"\u003cdiv class=\"row bg-white\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12\" itemprop=\"mainEntity\" itemscope=\"\" itemtype=\"http:\/\/schema.org\/Book\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12\"\u003e\n\u003cdiv class=\"row bb-dark\"\u003e\n\u003cdiv class=\"col-md-12 details\"\u003e\n\u003cp class=\"text-dark text-justify\" dir=\"auto\"\u003e\u003cspan\u003eکچھ ناول کے بارے میں:\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eافتخار اعظم نے اس ناول میں بڑی خوب صورتی سے مستقبل قریب میں ممکنہ طور پر پیش آنے والی صورتِ حال کے بارے میں پیشین گوئی کی ہے۔ مستقبل قریب میں جو نئی صورتِ حال پیدا ہونے جا رہی ہے اور انسان خلا کی تسخیر اور وہاں بستیاں بسانے کے لیے کوشاں ہے، اس صورتِ حال کا بہت دلچسپ پیرائے میں احاطہ کیا ہے۔ عین ممکن ہے کہ جلد ہم آبی وسائل اور دیگر قیمتی معدنیات اور دھاتوں کے حصول کے لیے ہونے والی جنگوں کو دیکھ سکیں۔ افتخار اعظم نے مختلف کرداروں اور مقامات کا استعمال کرتے ہوئے مسحور کن فضا بنائی ہے۔ جدید سائنسی علوم خصوصاً جغرافیائی اہمیت اور خلائی مشنز کے بارے میں بیش بہا معلومات کو ناول کی صورت میں سامنے لایا گیا ہے۔ مصنف حقیقی زندگی سے قریب تر کردار اور فکشن کا استعمال کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ یہ سب کیسے ممکن ہو پائے گا۔ میں اور میری طرح کے دوسرے سائنسی علوم کے ماہرین یقین رکھتے ہیں کہ یہ سب کچھ بہت جلد ممکن ہے اور سائنسی طور پر یہ قابلِ عمل ہے۔ فزکس کے قوانین کی روشنی میں بلند ترین مقام سے خلائی دباؤ اور کششِ ثقل کے مابین تعلق اور اس کے درست استعمال کے لیے جدید ترین راکٹ لانچ کرنا اور خلاؤں کی تسخیر عین ممکن ہے۔ امید ہے کہ اس ناول کو پڑھ کر آپ حیرت سے دوچار ہوتےہوئے محظوظ ہوں گے اور اس کوشش کو ضرور سراہیں گے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکچھ مصنف کے بارے میں:\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eافتخار اعظم برمنگھم (انگلستان) میں پیدا ہوئے۔ والدین تلاشِ معاش کے سلسلے میں ساٹھ کی دہائی میں برطانیہ آئے اور یہیں کے ہو کے رہ گئے۔ ایک بڑے خاندان کا حصہ ہونے کی وجہ سے بچپن غربت اور کسمپرسی کی حالت میں گزرا۔ دنیا کا سفر ایک خواب تھا، اللہ نے فضل کیا اور اس خواب کی تعبیر دیکھی اور نگر نگر پھرے۔ فرصت کے اوقات میں ہمیشہ مقامی اور عالمی حالات و واقعات پر توجہ دیتے رہے، خاص طور پر انگلستان کے چینل فور کی شام کی خبریں ان کی توجہ کا مرکز رہیں۔ مستقبل میں جھانکنے کا شوق انھیں ہمیشہ سے تھا، اس لیے خبروں سے مستقبل کی پیش بندی پر غوروفکر کرتے۔ بیس برس تک تعمیرات اور ریلوے کے محکمہ جات کے لیے پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے رہے۔ فنِ تعمیر اور عمارتوں کے نمونوں کے عمدہ پہلوؤں کا ذوق وشوق ان کے اندر رچ بس گیا۔ حال ہی میں لکھنے کی طرف طبیعت مائل ہوئی تو تحقیقی صحافت کا انتخاب کیا۔ وہ ایک ایسا لکھاری بننا چاہتے ہیں جو تحقیقی صحافت کو قارئین کے لیے دلچسپ بنادے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eکچھ مترجم کے بارے میں:\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر محبوب کاشمیری پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں لیکن ادبی حلقوں میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ یکم فروری 1973ء کو صوبہ سندھ کے شہر کنری میں پیدا ہوئے۔ مقامی سکول میں ابتدائی تعلیم کے بعد شاہ عبداللطیف بھٹائی کالج میرپور خاص سے ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا ۔ سکول کے زمانے ہی سے تخلیقی کونپلیں پھوٹنے لگی تھیں۔ نصاب سے زیادہ دوسرے مطالعے کا جنون تھا۔ شہر کی لائبریری میں کثرت سے نشست اور مطالعہ محبوب مشغلہ تھا۔ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں پروفیشنل تعلیم کا آغاز ہوا۔ 1995ء میں دورانِ تعلیم شعبہ پنجابی کالج میگزین ’’پرواز‘‘ میں بطور ایڈیٹر اور 1998ء میں چیف ایڈیٹر کی ذمہ داری نبھائی اور اپنی علمی اور ادبی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اردو کے علاوہ پنجابی اور سندھی کے بھی اچھے لکھاری ہیں۔ ان کا مجموعہ کلام ’’عکسِ آب‘‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ شاعری سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ترجمے میں بھی نام بنایا۔ فارسی شعر و ادب سے دلچسپی نے شیخ فرید الدین عطاؔر کی عظیم مثنوی ’’منطق الطیر ‘‘ پر کام کرنے کی طرف مائل کیا اور پہلی مرتبہ فارسی متن کے ساتھ مکمل نثری ترجمہ منظرِ عام پر آیا۔ آج کل میرپور (آزاد کشمیر) کے نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48484837425337,"sku":"BC SSH","price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/61e05a7059e641642093168.jpg?v=1786050148","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/himalaya-se-buland-sazish-%db%81%d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c%db%81-%d8%b3%db%92-%d8%a8%d9%84%d9%86%d8%af-%d8%b3%d8%a7%d8%b2%d8%b4","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}