{"product_id":"jalawatni-aur-saltanat-جلاوطنی-اور-سلطنت","title":"JALAWATNI AUR SALTANAT  جلاوطنی اور سلطنت","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eہم کسی مصنّف سے محض اس لیے نہیں جُڑ جاتے کہ وہ ہمیں ایک ایسی دُنیا میں لے جاتا ہے جو ہمارے خیالات میں رچ بس جاتی ہے، بلکہ اس لیے کہ وہ ہماری شخصیت کی تشکیل میں اپنا حصّہ ڈال دیتا ہے۔ دستوئیفسکی اور بورحیس کی مانند آلبرٹ کامیو بھی میرے نزدیک ایسا ہی اساسی مصنف ہے۔ اس کی تصوّراتی نثر قاری کو ایک پُراسرار منظرنامے میں لے جاتی ہے جسے سمجھنے کی شدید خواہش قاری کے دل میں جاگ اٹھتی ہے۔ اس کی معنویت کو بھانپ لینا ایسا ہی ہے جیسے زندگی کی مانند ادب کے لامتناہی امکانات کو سمجھ لینا۔ ایسے مصنّفین کو جوانی میں قدرے پُرامید ذہن کے ساتھ پڑھنے کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ قاری بھی کتابیں لکھنا چاہے گا____ اورحان پاموک ( نوبیل انعام یافتہ تُرک ناول نگار )\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e...ماحول اور منظر کی ایسی عکاسی ہے کہ کہانی کے منظرنامے میں قاری نمائندے کی صورت میں بدقسمت کرداروں کے ساتھ ساتھ ان کے کرب و الم میں شریک ہونے پر مجبور ہو جاتا ہے... یہ طاقت ور، آنکھیں کھول دینے اور خیالات کو نیا نظریہ دینے والی کہانیاں ہیں جنھیں چابک دستی اور لاتعلقی سے لبریز جذبات کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ (سنڈے ٹائمز)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eان کہانیوں کا موازنہ کامیو کے بہترین کام کے ساتھ کیا جا سکتا ہے (دی نیشن)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48445194109113,"sku":"BC SSH","price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/64dccff84e0dd1692192760.jpg?v=1785751517","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/jalawatni-aur-saltanat-%d8%ac%d9%84%d8%a7%d9%88%d8%b7%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b3%d9%84%d8%b7%d9%86%d8%aa","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}