{"product_id":"manto-aaj-bhi-zinda-hai-منٹو-آج-بھی-زندہ-ہے","title":"MANTO AAJ BHI ZINDA HAI  منٹو آج بھی زندہ ہے","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eلائق شکر یہ بات ہے کہ تم نے میرے بارے میں جو بحث انگیز باتیں کی ہیں ان سے میرے ذہن کو مہمیز لگی ہے اور میں نے ’’افسانے کی حمایت میں‘‘کی ایک اور قسط لکھ لی ہے.... اور لطف یہ کہ تمھارا لہجہ بھی نہایت شگفتہ.... خوب بہت خوب۔ (شمس الرحمٰن فاروقی)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eہمارے ہاں تنقید میں جو گروہ بندی اور تنگ نظری عام ہو رہی ہے وہ اُردو ادب اور تنقید کے لیے نیک فال نہیں ہے۔ جب تک نقاد حضرات محمد حمید شاہد صاحب کی سی وسیع الظفرفی اور وسیع النظری سے کام نہیں لیں گے، اپنے منصب کے ساتھ انصاف نہیں کر سکیں گے۔ (احمد ندیم قاسمی)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاپنے سلسلہ مضامین میں محمد حمید شاہد نے مختلف تنقیدی مباحث کے ذریعے منٹو کے مطالعے کو ایک نیا رُخ عطا کر دِیا ہے۔ اُنھوں نے منٹو کی بات کو آج کے افسانے کے درمیان لاکر رکھ دِیا ہے۔ اس لیے یہ مختصر سی کتاب معنی خیز بھی ہے اور معنی افروز بھی۔ (آصف فرخی)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eمحمد حمید شاہد نے یوسا کی زقندوں کے ضمن میں منٹو کے افسانے ’’کھول دو‘‘ کی جیسی دُور رَس اور نکتہ رِیز تشریح کی ہے اس پر میری طرح آپ بھی اُن کی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ اِس ادب سے بے گانہ دور میں ، میری طرح آپ بھی اُن کی ادب سے شدید لگن کا خیر مقدم کریں ۔ (محمد عمر میمن)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eسعادت حسن منٹو کے حوالے سے ایک اور کتاب۔ مگر یہ منٹو کے حوالے سے محض ایک کتاب نہیں ہے۔ کیوں کہ اس کے وسیلے سے منٹو فہمی کا ایک نیا دریچہ کھلتا ہے۔ یہ افسانہ نگار محمد حمید شاہد کے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے فن کو جاننے اور منٹو کو اس کے متن کے وسیلے سے سمجھنے کی ایک کوشش ہے۔ (انور سن رائے )\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48483331113145,"sku":"BC SSH","price":250.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/5ffb1204c4d531610289668.jpg?v=1786038853","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/manto-aaj-bhi-zinda-hai-%d9%85%d9%86%d9%b9%d9%88-%d8%a2%d8%ac-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%b2%d9%86%d8%af%db%81-%db%81%db%92","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}