{"product_id":"mitti-ke-sanam-مٹی-کے-صنم","title":"MITTI KE SANAM  مٹی کے صنم","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003e’’مٹّی کے صنم‘‘ کرشن چندر کی دوسری آپ بیتی ہے جو ’’میری یادوں کے چنار‘‘ کی طرح مقبول ہوئی۔ اس ناول کا کینوس بھی بہت محدود ہے اور اس کا تعلّق اکثر و بیشتر کرشن چندر کے سکولی دَور سے ہے۔ بدیں وجہ اس کی افادیت بطور ایک سوانح حیات کے کرشن چندر کے لڑکپن تک ہے۔ گو دو ایک ابواب متفرق موضوعات پر بھی ہیں۔ ذرا ابواب کی نوعیت ملاحظہ ہو: حاجی پیر پر کرشن چندر کی والدہ کی لاہور سے آمد اور ان کے مذہبی اعتقادات، حاجی پیر سے وابستہ یادیں، علی آباد کی راکھ (Sanctuary) سے کرشن چندر کا لگاؤ، پونچھ کی کچھ تلخ و شیریں یادیں، کرشن چندر کا سکولی دور، حسن شاہ کا کتب خانہ اور کرشن چندر کا شوقِ کتب بینی، کرشن چندر کے ناپختہ عشق کی حُسن سے اوّلین ملاقات، مہیندر کی زندگی کی سنہری یادیں، کشمیر میں ہندو مسلم تفرقات اور تنازعات کا آغاز۔ یہ تصنیف بھی اپنی پیش رو سوانح حیات کی طرح کرشن چندر کی ابتدائی زندگی کے بارے میں معلومات کا منبہ اور سرچشمہ ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجگدِیش چندر وَدھاون\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48473299517625,"sku":"BC SSH","price":500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/645901cbc70ae1683554763.jpg?v=1785947388","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/mitti-ke-sanam-%d9%85%d9%b9%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%b5%d9%86%d9%85","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}