{"product_id":"qabar-ki-aaghosh-قبر-کی-آغوش","title":"QABAR KI AAGHOSH  قبر کی آغوش","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eراجہ انور غضب کا لکھاری ہے۔ اس کی تحریر میں بَلا کی رعنائی ہے اور ایسی گرفت کہ پڑھنے والا اس کے سحر سے نکل ہی نہیں سکتا۔ وہ نہایت عمدہ خاکہ نگار بھی ہے۔ کہیں کہیں وہ شگفتگی سے کام لیتا ہے تاکہ پُلِ چرخی کے تذکرے سے قاری کے اعصاب نہ چٹخنے لگیں اور کہیں اُس کی تحریر میں ایسا درد بھر جاتا ہے کہ قاری کی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ___ عرفان صدیقی\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eجیسے راجہ انور کی زندگی کا رنگ ڈھنگ مختلف ہے اسی طرح اس کا ڈکشن بھی مختلف ہے۔ کریکٹرائزیشن ایسے غضب کی کہ جو ہمارے بڑے سے بڑے ڈراما رائٹرز کو بھی نصیب نہیں۔ اس کی تحریر سادگی اور برجستگی سے عبارت ہے ___ حسن نثار\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب کی سب سے بڑی خوبی اس کی معروضیت ہے۔ راجہ انور نے انتہائی مہارت اور اختصار کے ساتھ اپنے ساتھی قیدیوں کے خاکے لکھے ہیں۔ اس کتاب کی مدد سے موجودہ افغانستان کے مسائل کو پوری طرح سمجھا جا سکتا ہے۔ شاید ہی کوئی کتاب ایسی جامعیت کا دعویٰ کر سکے ___ امجد اسلام امجد\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eاس کتاب کی زبان اور اس کا طرزِ بیان آپ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ کسی بڑے ادیب نے ہالی وُڈ کی فلم کا سکرپٹ لکھا ہو۔ اگر یہ کتاب انگریزی میں ترجمہ ہو کر کسی ہالی وُڈ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے ہاتھ لگتی تو یہ بھی فرانسیسی ادیب ڈوما کے شاہکار ناول ’’دی کائونٹ آف مائونٹی کرسٹی‘‘ کی طرح پردۂ سکرین پر تہلکہ مچادیتی ___ رؤف کلاسرا\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ کتاب عبرت سرائے دہر کی ایک تصویر ہے۔ اس میں آنسو بھی ہیں اور آہیں بھی۔ یہ کتاب ایسے جانکاہ اَلمیوں کی نشاندہی کرتی ہے کہ انسان محوِ حیرت ہونے لگتا ہے۔ ’’جھوٹے روپ کے درشن‘‘ سے ’’قبر کی آغوش‘‘ تک راجہ انور کا سفر صلیبوں پر اپنی خواہشات قربان کرنے کی داستان ہے ___ ڈاکٹر امجد ثاقب\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eزیرِ نظر کتاب کسی حد تک اُن کی آپ بیتی اور خود نوشت سوانح حیات ہے جس میں اُن کی دربدری اور افغانستان میں اسیری کے ماہ وسال کی غم انگیز تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔ واقعات کی معجز نما رنگ آمیزی اور تلخ و شیریں حوادث کی تمام تر جزئیات کے ساتھ مؤثر تصویر کشی میں راجہ انور کی مہارت نے ’’قبر کی آغوش‘‘ کو ایک دلچسپ اور سچّے واقعات پر مبنی مؤثر ناول کے درجے پر پہنچا دیا ہے ___ ڈاکٹر معین نظامی\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48458033299641,"sku":"BC SSH","price":800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/65af808b518911706000523.jpg?v=1785838640","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/qabar-ki-aaghosh-%d9%82%d8%a8%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d8%a2%d8%ba%d9%88%d8%b4","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}