{"product_id":"sahar-e-bangal-bangaladeshi-adab-ki-muntakhab-kahaniyan-سحر-بنگال-بنگلہ-دیشی-ادب-کی-منتخب-کہانیاں","title":"SAHAR-E-BANGAL: BANGALADESHI ADAB KI MUNTAKHAB KAHANIYAN سحر بنگال: بنگلہ دیشی ادب کی منتخب کہانیاں","description":"\u003ch5 class=\"mb-3 w-100\"\u003eTranslator: Hina Jamshed\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 class=\"mb-3 w-100\"\u003eBinding: \u003cspan class=\"text-capitalize\"\u003eHardback\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 class=\"mb-3 w-100\"\u003ePages: 216\u003c\/h5\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan\u003eقوتِ تحریر بھی کیا کیا کرشمے دکھاتی ہے۔ محمد خالد اختر کا اسلوب ایسا تھا کہ ان کی طبع زاد تحریر، ترجمہ لگتی تھی۔ حنا جمشید کا ترجمہ ایسا ہے کہ اس میں طبع زاد تحریر کا ذائقہ ہے۔ رواں، سلیس، باغ کے درمیان بہتی ہوئی آہستہ رَو ندی کی طرح! \u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eان بنگلا دیشی کہانیوں کا تعلق ہمارے ساتھ صرف عالمی ادب کے حوالے سے نہیں ہے۔ یہ اُس سرزمین کی کہانیاں ہیں جو کبھی ہمارے جسم کا حصہ تھی۔ اِن کہانیوں کے لکھنے والے اور اِن کہانیوں کے اندر چلنے پھرنے والے ہمارے ماں جائے تھے۔ پھر یوں ہوا کہ ہمارا جسم دو ٹکڑوں میں بٹ گیا۔ مترجم نے ان دو ٹکڑوں کو پھر سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ میری رائے میں اس کی کوشش کامیاب رہی ہے۔ دنیا کو یہ دو ٹکڑے اب بھی الگ الگ نظر آتے ہیں، مگر جب آپ اِن کہانیوں کو پڑھیں گے تو محسوس کریں گے کہ یہ کہانیاں آپ کے اپنوں کی ہیں۔ یہ درد کتھا تقسیمِ ہند سے شروع ہوتی ہے، پھر تقسیمِ پاکستان سے ہوتی ہوئی آج کے بنگلا دیش تک پہنچتی ہے۔ ان کہانیوں میں آسام بھی ہے، جو کبھی ایک تھا، آج تین ٹکڑوں میں منقسم ہے اور اس کا چوتھا ٹکڑا بنگلا دیش میں ہے۔ یہ کہانیاں بتاتی ہیں کہ انسان پر ظلم تاریخ ہی نے نہیں، جغرافیے نے بھی کیے ہیں۔ مگر یہ بات، کہانیاں، بلند آواز میں نہیں، سرگوشی میں بتاتی ہیں اور یہ حنا جمشید کا کمال ہے کہ اس نے چیخ کو سرگوشی بنا کر پیش کیا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(محمد اظہارالحق)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48381115302073,"sku":"BC SSH","price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/69ad294193b181772955969.jpg?v=1785252279","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/sahar-e-bangal-bangaladeshi-adab-ki-muntakhab-kahaniyan-%d8%b3%d8%ad%d8%b1-%d8%a8%d9%86%da%af%d8%a7%d9%84-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%db%81-%d8%af%db%8c%d8%b4%db%8c-%d8%a7%d8%af%d8%a8-%da%a9%db%8c-%d9%85%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a8-%da%a9%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c%d8%a7%da%ba","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}