{"product_id":"wazvaan-وازوان","title":"WAZVAAN  وازوان","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eاپنی ایک کتاب کے دیباچے میں عرض کیا تھا: عامر خاکوانی میرے پسندیدہ کالم نگار ہیں۔ اب بھی ہیں، اگرچہ کچھ تنقیدی نکات ہیں، مگرواقعہ یہ ہے کہ جس انشراح سے عامر خاکوانی کالم لکھتے ہیں، عصری صحافت میں اس کی مثال کم ہو گی۔ سوچ سمجھ کر طے کیا گیا موقف، رواں اور بے ریا لہجہ۔ غیر جانبداری مگر دکھاوے کی نہیں۔ نقطۂ نظر اور عقیدہ رکھتے ہیں، مگر لازماً کسی گروہ کے حامی یا مخالف نہیں۔ آزاد مصنف کی یہی روش ہوتی ہے ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(ہارون الرشید )\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعامر ہاشم خاکوانی کے کالم کا جب بھی ذکر ہوتا ہے تو میرے ذہن میں ایک ہی لفظ آتا ہے اور وہ ہے ریشنل(Rational)۔ کئی بار ایسا ہوا کہ میں نے اس کے کالم کا عنوان دیکھا اور سوچا کہ اس پر وہ کیا لکھے گا مگر کالم پڑھ کر احساس ہوا کہ جو کچھ اس نے لکھا، اس کی ضرورت تھی!! سیاسی موضوعات پر اور حرکیات پر، خاکوانی لکھتا ہے تو منطق، دلیل اور غیر جانبداری کے ساتھ نکات اٹھاتا جاتا ہے اور پڑھنے والے کو استخراج اور استدلال سے قائل کرتا جاتا ہے۔ تاثیر کا ایک بڑا سبب اس کی قوتِ تحریر بھی ہے، مناسب اور موافق الفاظ کا استعمال اسے خوب آتا ہے۔ زبان سادہ، سلیس اور رواں ہے۔ کالم کوثقیل مقالہ نہیں بننے دیتا، اسی لیے اس کی تحریر خواص اور عوام دونوں کے لیے پُرکشش ہے۔ کورونا پر اس کے کالم بہت معلوماتی اور مفید تھے جن سے بےشمار پڑھنے والوں نے فائدہ اٹھایا۔ اپنی تحریروں کے تازہ ترین انتخاب اور اشاعت پر میں اسے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(محمد اظہارالحق)\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eعامرخاکوانی کی تحریروں میں آپ کو کبھی بھی منفی خیالات نہیں ملیں گے۔ مثبت خیالات کا حامل انسان اور لکھاری، اِسی لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد ان کو پڑھتی ہے اور بحث کرتی ہے۔ عامر نے ہی سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ دیا کہ اپنے قارئین سے گفتگو شروع کی۔ سخت باتوں اور بعض دفعہ نازیبا جملوں کا تحمل سے جواب دیا۔ عامر کے پاس لکھنے کو بہت کچھ ہے۔ ایسی روانی اور لاجک بہت کم لکھاریوں کی قسمت میں ہے۔ آپ ان سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن تیار رہیں وہ اس کا جواب بھی شاندار لاجک سے دیں گے۔ کتابوں کے بے پناہ مطالعے نے انہیں بہت کچھ دے دیا ہے۔ انھوں نے اپنےکالموں میں جتنے تراجم اور کتابوں کے ریویوز لکھے ہیں، وہ کسی اور کالم نگار کی قسمت میں نہ تھے۔ پاکستان کے چند پڑھے لکھے کالم نگار جو کتاب پڑھتے ہیں ان میں عامر خاکوانی کا نام اوپر ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003e(رؤف کلاسرا)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Shamshir Haider","offers":[{"title":"Hardcover","offer_id":48458569220281,"sku":"BC SSH","price":999.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0797\/8654\/1241\/files\/63f335e28f10c1676883426.jpg?v=1785843203","url":"https:\/\/kitabwala.shop\/ur\/products\/wazvaan-%d9%88%d8%a7%d8%b2%d9%88%d8%a7%d9%86","provider":"Kitab Wala","version":"1.0","type":"link"}