Tashqand Se Istanbul تاشقند سے استنبول
Author: Altaf Ahmad Aamir
Binding: Hardback
Pages: 176
یہ کتاب میرے اُس سفر کی داستان ہے جو میں نے قاسم علی شاہ کے ساتھ کیا ۔ تاریخ کا طالب علم ہونے کی حیثیت سے مجھے ہمیشہ سے ہی تاشقند، بخارا، سمر قند، قونیہ اور استنبول دیکھنے کا شوق رہا۔ کیونکہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں مسلمانوں نے صدیوں حکمرانی کی اور یہ تمام شہر صدیوں تک علم و ادب، سائنس، فلسفہ اور آرٹ کے مراکز رہے۔ ان شہروں نے ایسی ایسی عظیم شخصیات پیدا کیں جنہوں نے اپنے علم و فضل، دانش و تصوف اور فلسفہ و فن سے دُنیا بھر کو متاثر کیا۔ یہیں سے علوم دینیہ کی بڑی بڑی ہستیاں خدمتِ اسلام کے لیےاُٹھیں جن کے افکار سے آج بھی قلوب و اذہان میں روشنی ہوتی ہے۔ میں اسے اپنی سعادت سمجھتا ہوں کہ اس سفر میں مجھے قاسم علی شاہ کے ساتھ میزبانِ رسول حضرت ابوایوب انصاری، حضرت قثم بن عباس، حضرت امام بخاری، حضرت بہاؤالدین نقشبندی، حضرت اسماعیل سامانی اور مولانا جلال الدین رُومی کے مزارات اقدس کی زیارت نصیب ہوئی۔ علاوہ ازیں امیر تیمور کا مقبرہ، سلطان احمد مسجد المعروف نیلی مسجد، توپ قاپی محل، دُنیا کا سب سے قدیم گرجاگھر آیا صوفیہ ، پرنسس آئی لینڈ اور قدیم شہر سیلے دیکھنے کا موقع ملا۔ لہٰذا میں نے اس کتاب میں ان شہروں کی سیاحت کے دوران میں اپنے مشاہدات اور محترم قاسم علی شاہ کی گفتار سے جو کچھ سیکھا اور وہ مقامات جہاں ہمیں جانے کا موقع ملا، ان کی تاریخ کو مختصراً تحریر کیا ہے۔ امید ہے میری یہ چھوٹی سی کاوش آپ کے لیے معلومات کا خزینہ ثابت ہو گی۔ (الطاف احمد عامر)
| Type | Books |
| Brand | Shamshir Haider |

