Fiction

MASOOMIYAT KA QATL معصومیت کا قتل

(1.2k)
PKR.1,000 PKR.1,500 33% بچت
Author: HARPER LEE
Translator: Shaukat Niazi
Pages: 302

جیم دھیرے سے بولا، ’’ایٹیکس؟‘‘ وہ دروازے میں مڑا اور بولا، ’’ہاں، بیٹا؟‘‘ جیم نے پوچھا، ’’وہ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ کیسے کر سکتے ہیں؟‘‘
’’مجھے معلوم نہیں، لیکن انھوں نے کر دیا ہے۔ وہ پہلے بھی ایسا کرتے رہے ہیں، انھوں نے آج رات بھی ایسا ہی کیا اور وہ آئندہ بھی ایسا ہی کرتے رہیں گے۔ اور جب بھی وہ ایسا کرتے ہیں تو... لگتا ہے کہ صرف بچّوں کو ہی دکھ ہوتا ہے... شب بخیر!‘‘
امریکی مصنفہ ہارپر لی اپنے اس شہرۂ آفاق کلاسیک ناول میں سکاؤٹ فنچ اور جیم فنچ نامی دو کمسن بچوں کی معصوم نگاہوں سے انیس سو تیس کی دہائی کی جنوب امریکی ریاستوں میں نسلی اور طبقاتی بنیادوں پر عوام کی عمومی نامعقولیت اور تعصّب کا بیان بیک وقت انتہائی لطیف، پُرمزاح، دل کو چھو لینے والے لیکن دردناک انداز میں پیش کرتی ہے۔
ایک چھوٹےسے امریکی شہر کے تعصّب، تشدد اور منافقت میں ڈوبے ہوئے ضمیر کا ایک ایسے شخص سے ٹکراؤ ہوتا ہے جو انصاف کے حصول کی خاطر اپنا سب کچھ داؤ پر لگانے کو تیار ہے۔ کیا یہ معاشرہ اپنے درمیان سے اٹھ کھڑے ہونے والے ایک فرد کی یہ بغاوت برداشت کر پائے گا؟

آرڈر دیں
نوع Books
برانڈ Shamshir Haider

Frequently Asked Questions

How long does delivery take?
Usually 3-5 business days. Lahore, Karachi, Islamabad receive orders in 1-2 days.
What is the return policy?
If the book is damaged or incorrect, return within 7 days for a full refund.
Is Cash on Delivery available?
Yes, COD is available nationwide across Pakistan.