Urdu Books

JAB KHAYT JAAGAY (2ND EDITION) جب کھیت جاگے

(1.2k)
PKR.500 PKR.800 37% بچت

پیش نظر مختصر ناول ”جب کھیت جاگے“ اس اعتبار سے کرشن کی سب سے اہم کہانی ہے کہ اس میں پندرہ سولہ سال کے بعد وہ کسان نئی شان سے واپس آیا ہے جس نے انتہائی بے چارگی کے عالم میں پریم چند کے ناول ”گئودان“ میں دم توڑا تھا۔ اب یہ بے بس اور مصیبت زدہ کسان نہیں ہے۔ بلکہ وہ بہادر چھاپہ مار ہے جو اپنی اور تمام کسانوں کی بے بسی اور مصیبت کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ یہ باشعور، ہوش مند اور منظم کسان ہے جو دھرتی کی کوکھ سے ایک تناور اور مضبوط درخت کی طرح اُگا ہے اور انقلاب و بغاوت کی تیز و تند ہوائوں میں جھوم جھوم کر گیت گا رہا ہے۔ آپ جب اس کہانی کو پڑھیں گے تو راگھورائو کی رُوح آپ کے سینے میں آ جائے گی۔ یہی اثر آفرینی ہے اور کرشن اس فن کا سب سے بڑا جادوگر ہے۔ آج کے ادیب کا کام یہ ہے کہ وہ ظالموں کی بزدلی کی گواہی اور مجاہدوں کی عظمت اور شہیدوں کی پاکیزگی کی شہادت دے اور کرشن نے اپنے فرض کو بڑی دیانتداری سے پورا کیا ہے۔

علی سردار جعفری

Book cover type

آرڈر دیں
ISBN978-969-662-287-1
نوع Books
برانڈ Shamshir Haider

Frequently Asked Questions

How long does delivery take?
Usually 3-5 business days. Lahore, Karachi, Islamabad receive orders in 1-2 days.
What is the return policy?
If the book is damaged or incorrect, return within 7 days for a full refund.
Is Cash on Delivery available?
Yes, COD is available nationwide across Pakistan.