Urdu Books

MEER KI AAP BEETI (ZIKR-E-MEER) میر کی آپ بیتی (ذکر میر)

(1.2k)
PKR.1,500 PKR.2,000 25% بچت

میرؔ اُردو شاعری کے ’’پیمبر‘‘ نہیں، خدا ہیں اور اُن کی ’’خدائی‘‘ کے حضور ایسے ایسے سرکشوں نے اپنی ’’بندگی‘‘ کا اظہار کیا ہے، جن کا مسلک ایک دوسرے سے مختلف ہی نہیں، بلکہ متضاد ہے۔ بھلا ناسخؔ اور غالبؔ اور ذوقؔ میں کوئی وجہ مشترک خیال میں آ سکتی ہے؟ لیکن اِس کے باوجود اِن تینوں نے میرؔ کی برتری اور اُستادی کا اعتراف کیا ہے۔ کس کا جی نہیں چاہے گا کہ اِس خدائے سخن کے حالات تفصیل سے معلوم کرے۔ ہماری خوش قسمتی کہ میرؔ نے خود اپنے حالات ’’ذکرِ میرؔ‘‘ کے عنوان سے فارسی میں رکھ دئیے تھے اور حُسن اتفاق سے یہ کتاب دست بردِ زمانہ سے محفوظ رہ گئی۔ زیر نظر کتاب اُسی خود نوشت سوانح عمری کا اردو ترجمہ ہے۔ چونکہ اصل فارسی نسخہ بھی اب دستیاب ہے، اِس لیے اُردو دُنیا کو مترجم کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اُنہوں نے اِسے اُردو میں منتقل کر کے اس سے استفادے کا حلقہ وسیع تر کر دیا۔ اِس کتاب کی اہمیت دو گنا ہے۔ میرؔ 1196ھ میں دہلی سے لکھنؤ گئے۔ اُن کی پیدائش غالباً 1136ھ میں ہوئی تھی۔ گویا سفر لکھنؤ کے زمانے میں اُن کی عمر ساٹھ برس کے لگ بھگ ہوگی۔ ہمارے پاس اِن ساٹھ برس کے حالات کا ’’ذکرِ میر‘‘ سے زیادہ مستند اور کوئی ماخذ نہیں۔ (مالک رام)

Book cover type

آرڈر دیں
نوع Books
برانڈ Shamshir Haider

Frequently Asked Questions

How long does delivery take?
Usually 3-5 business days. Lahore, Karachi, Islamabad receive orders in 1-2 days.
What is the return policy?
If the book is damaged or incorrect, return within 7 days for a full refund.
Is Cash on Delivery available?
Yes, COD is available nationwide across Pakistan.