Urdu Books

NAQSH GAR نقش گر

(1.2k)
PKR.1,500 PKR.2,000 25% بچت

"افسانے کی دُنیا بہت عجیب و غریب ہے، یہ انسان کا پورا وجود مانگتی ہے، اگر ذہن کے خلیوں میں کوئی ایسی آہٹ موجود ہو جو ڈر پیدا کرے اور تخلیق کار جو لکھنا چاہتا ہے وہ معاشرے کے خوف سے نہ لکھے تو تحریریں راستہ بھول جاتی ہیں۔ میں نے بے خوف ہو کر لکھا۔ جنس کو برتتے ہوئے میں سہما نہ جھجکا کہ معاشرہ کیا کہے گا۔ خاندان میں میری بیوی بیٹیاں بہنیں پڑھ لیں گی تو کیا رد عمل ہو گا۔ تخلیق کار خوف کی چھتری کے نیچے بیٹھ کر لکھے تو تخلیق مر جاتی ہے لیکن جنس کو افسانے میں برتنے کا قرینہ آنا چاہیے۔ عریانیت اس سے نہ جھلکے، کراہت کا احساس نہ ہو۔ اس کی روشن مثال منٹو کا افسانہ ’’کھول دو‘‘ ہے۔ ’’نقش گر‘‘ اور ’’آخری آئس کی کیوب‘‘ اپنے انداز کے منفرد افسانے ہیں۔ یہ کتنے افسانے ہوئے؟ ہم تعداد کیوں شمار کرتے ہیں؟ افسانہ ہے ایک بھی دل میں اٹک جائے وہ لاکھ ہے جیسے سیّد محمد اشرف کا ’’نمبر دار کا نیلا‘‘۔ آپ شمار چھوڑئیے، افسانوں کے ساتھ نشست کریں، کسی ایک افسانے نے بھی آپ کی رُوح کی تھکن اتار دی تو یہ میرے لیے ایوارڈ ہے۔ تخلیق کار کا ایوارڈ رقم، میڈل، یا نقاد نہیں ہوتا۔ اس شوق کے پیچھے بھاگنے والے ہانپ جاتے ہیں۔ مجھے میرے قاری نے کمال عزت دی ہے۔"

محمد حامد سراج

Book cover type

آرڈر دیں
نوع Books
برانڈ Shamshir Haider

Frequently Asked Questions

How long does delivery take?
Usually 3-5 business days. Lahore, Karachi, Islamabad receive orders in 1-2 days.
What is the return policy?
If the book is damaged or incorrect, return within 7 days for a full refund.
Is Cash on Delivery available?
Yes, COD is available nationwide across Pakistan.