Poetry

JUNUBI ASIA KI MUNTAKHAB NAZMEIN (2ND EDITION) جنوبی ایشیا کی منتخب نظمیں

(1.2k)
PKR.1,000 PKR.1,500 Save 33%

ہم پر بسا اوقات مغربی دنیا کے ادب کا اتنا رعب چھا یا رہتا ہے کہ ارد گرد کی ادبی کاوشوں پر نظرکم ہی جاتی ہے۔ ہم اس پر بھی غور نہیں کرتے کہ جو تہذیبی اور ادبی روایات ہمارے آس پاس موجود ہیں ان میں مشترک اقدار زیادہ ہیں۔ مغربی ادب پر ہماری گرفت مضبوط نہیں۔ اہلِ مغرب بھی ہمارے ادب کی باریکیوں اور لطافتوں سے کم شناسا ہیں۔ یاسمین حمید نے ، جو خود بھی اُردو کی اچھی شاعر ہیں اور انگریزی سے بھی بخوبی واقف ہیں، تنِ تنہا آس پاس لکھی جانے والی شاعری کو اُردو میں منتقل کیا ہے۔ اس انتخاب میں بھارت کی سبھی اہم زبانوں سے شعرا چنے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے شاعروں کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا ہے۔ انتخاب کا بنیادی سروکار جدید دور کی شاعری سے ہے۔ آج ہم ایسے دو راہے پر کھڑے ہیں جہاں دنیا جہان کے افکار، مسائل اور احساسات سے ہر وقت دو چار ہونا پڑتا ہے۔ یہ بیسویں اور اکیسویں صدی کی شاعری ہے جسے اُردو اور مغربی طرز ہائے سخن سے بالکل الگ کر کے دیکھنا ممکن نہیں رہا۔ یاسمین حمید کی یہ مثالی کاوش بلاشبہ اُردو قارئین کو نئے لہجوں سے متعارف کرا سکے گی۔ تراجم شستہ اور واضح ہیں۔ ادبی دسترخوان پر اس مجموعے کے مندرجات کو ایک نیا ذائقہ سمجھیے۔

محمد سلیم الرحمٰن

Book cover type

Order Now
ISBN978-969-662-421-9
Type Books
Brand Shamshir Haider

Frequently Asked Questions

How long does delivery take?
Usually 3-5 business days. Lahore, Karachi, Islamabad receive orders in 1-2 days.
What is the return policy?
If the book is damaged or incorrect, return within 7 days for a full refund.
Is Cash on Delivery available?
Yes, COD is available nationwide across Pakistan.