Urdu Books

AIK CHADAR MAILI SI ایک چادر میلی سی

(1.2k)
PKR.450 PKR.700 35% بچت

راجندر سنگھ بیدی کا نام اب اُردو ادب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انھوں نے ’سہج پکے سو میٹھا ہو‘ کے مصداق بہت دھیمی رفتار سے لکھا ہے لیکن ان کی ہر تحریر اہلِ ادب کے لیے باعثِ تکریم رہی ہے۔ ’’ایک چادر میلی سی‘‘ ان کا پہلا ناول ہے۔ یہ پنجاب کے ایک سکھ گھرانے کے افراد کی زندگی کا ایسا نقشہ ہے جس میں زندگی کی ساری حرارت دہکتی ہوئی نظر آتی ہے۔ زندگی کی ساری تندی اور تیزی، دُکھ اور سُکھ، محبت اور نفرت، گناہ اور نیکی.... اس نقشے کی مختلف لکیریں ہیں جو مل کر ایک جال بُن جاتی ہیں جس میں اس ناول کے کردار جکڑے ہوئے ہیں۔ زندگی کی شدّت سے بھرپور واقعات اور کرداروں کی اپنے ماحول کے ساتھ متحرک پیش کش .... جو قاری کی یادوں کا حصہ بن جاتی ہے.... جسم میں لہو کی چال اور ذہن میں سرعتِ خیال کو تیزتر کر دیتی ہے۔ حقیقت نگاری کا ایسا جچا تلا کمال اُردو ادب میں اس سے پہلے نایاب تھا۔ واقعہ ہے کہ یہ ناولٹ ہمارے ادب میں قابلِ قدر اضافہ ہے جس پر کلاسیک کی چھاپ لگی ہوئی ہے۔

Book cover type

آرڈر دیں
ISBN978-969-662-435-6
نوع Books
برانڈ Shamshir Haider

Frequently Asked Questions

How long does delivery take?
Usually 3-5 business days. Lahore, Karachi, Islamabad receive orders in 1-2 days.
What is the return policy?
If the book is damaged or incorrect, return within 7 days for a full refund.
Is Cash on Delivery available?
Yes, COD is available nationwide across Pakistan.